13 January 2011 - 15:43
News ID: 2284
فونت
رسا نيوزايجنسي - اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے اھلکاروں پر نماز کے دوران جامعہ کراچي بم دھماکے ميں ملوث تين خطر ناک دہشت گردوں کو گرفتار کرليا گيا ?
ائي ايس او

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دو ہفتے قبل اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے اھلکاروں پر نماز کے دوران جامعہ کراچي ميں بم دھماکہ کرنے والوں کو اسپيشل انوسٹي گيشن يونٹ نے کالعدم دہشت گرد تنظيموں کے تين اھلکاروں کو گرفتار کر ليا ?

موصولہ رپورٹ کے مطابق ، گرفتار شدہ دھشت گردوں ميں محمد عمر ولد ميجر اسلم چوہدري، طالب علم شعبہ فوڈ اينڈ سائنس،حفيظ اللہ ولد نعمت اللہ ، طالب علم شعبہ بين الاقوامي تعلقات سال اول، محمد فيض نامي افراد کا ذکر کيا جاتا ہے ، انہيں گرفتار کرکے مبينہ ٹاؤن تھانے کے حوالے کر ديا گيا ہے جہاں ان سے تفتيش جاري ہے?

قابل ذکرہے کہ 28 دسمبر 2010ء کو جامعہ کراچي ميں اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے اھلکاروں کي نماز ظہرين کي ادائيگي کے وقت ايک زور دار دھماکہ کے ساتھ بم پھٹ گيا جس کے نتيجہ ميں چار طالب علم شديد ذخمي ہوگئےجن ميں سے دو کي حالت نہايت نازک بتائي جاتي ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬