20 January 2011 - 17:34
News ID: 2319
فونت
بحريني شيعہ عالم :
رسا نيوزايجنسي – بحريني شيعہ عالم نے عرب حکام کي اسرائيل کي ترقيات سے حمايت کے سلسلے ميں کہا : عرب حکام امت اسلاميہ کي ترقيات سے خوف زدہ ہيں ?
آيت الله شيخ عيسي قاسم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، بحرين ميں شيعوں کے رھنما ، آيت الله شيخ عيسي قاسم نے مسجد امام صادق(ع) دراز بحرين ميں مسلمانوں کي عدم ترقي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : اب جب کہ دنيا کے تمام ممالک ترقي کي راہ ميں گامزن ہيں اسلامي ممالک جو مسلمان حکام کے ہاتھوں ادارہ ہورہے ہيں اور بے انتہا ثروت کے مالک بھي ہيں مگر ترقي کے قافلے سے بہت پيچھے رہ گئے ہيں اورحتي بعض اسلامي ممالک کي ترقيات سے خوف زدہ ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : بعض اسلامي ممالک ديگر اسلامي معاشرے کي ترقي سے شديد خوف زدہ اور ان کي دفاعي ترقيوں سے اضطرابي کيفيات کا شکار ہيں مگر اسرائيل جو اسلام اور مسلمانوں کا حقيقي دشمن ہے اسلحہ کي دنيا ميں اس کي ترقيات مقابل خاموش ہيں اور در حقيقت درجہ اول کا دشمن نزديک ترين دوست ميں تبديل ہوگيا ہے ?

آيت الله شيخ عيسي قاسم نے کہا : اسلام ترقي ، پيشرفت اورسعادت کا ضامن ہے مگر امت اسلاميہ اپنے غير صالح حکام کي بنياد پر ابھي تک عقب ماندہ ہيں ?

بحرين ميں شيعوں کے رھنما نے اسلامي ممالک کي ترقيات سے ان حکام کے خوزدہ ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : سب سے بڑا خطرہ جس سے امت اسلاميہ مواجہ ہے وہ اسلامي ممالک کے حکام کا بعض اسلامي ممالک کي ترقيات کا خوف ہے کہ وہ اپنے تاريخي اور ديرينہ دشمن کي ترقي کو مسلمانوں کي ترقي سے کہيں زيادہ پسند کرتے ہيں اور اسلامي ممالک کي ترقي ميں روڑے اٹکانے اور مسلمانوں کو عقب ماندہ رکھنے ميں کسي کوشش سے دريغ نہي کرنا چاھتے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬