23 January 2011 - 18:20
News ID: 2328
فونت
آغا سيد حامد علي شاہ موسوي :
رسا نيوزايجنسي - تحريک نفاذ فقہ جعفريہ کے سربراہ ، آغا سيد حامد علي شاہ موسوي نے چہلم کے موقع پر حکومت پاکستان سخت حفاظتي انتظامات کا مطالبہ کيا ?
چہلم


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، تحريک نفاذ فقہ جعفريہ کے سربراہ اور معروف شيعہ عالم دين آغا سيد حامد علي شاہ موسوي نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پرماتمي جلوسوں اورمجالس عزا ميں حکومت پاکستان سے سخت حفاظتي انتظامات کا مطالبہ کيا ہے ?

انہوں نے تحريک نفاذ فقہ جعفريہ کے مرکزي دفترميں اعلي? سطحي اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے عراق ميں خود کش حملوں کي مذمت کي اور زائرين کي شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: تاريخ نے يہ ثابت کرديکھايا ہے کہ دہشتگردي اور خود کش دھماکے عزاداروں کو راہِ حسينيت سے نہيں ہٹا سکتے?

انہوں نے 8 ربيع الاول تک عزائے حسيني کا سلسلہ پوري آب و تاب اور جو ش ولولے سے جاري رہنے کي خبر ديتے ہوئے کہا : اربعين حسيني بھي قرباني حسن عليہ السلام کي عظيم يادگار ہے لہذا حکومت چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ ميں18 تا20 صفرملک کے گوشے گوشے سے برآمد ہونے والے جلوسوں کي سيکيورٹي يقيني بنائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬