29 January 2011 - 16:39
News ID: 2353
فونت
عمران خان :
رسا نيوزايجنسي - پاکستان تحريک انصاف کے سربراہ ، عمران خان نے پاکستان کے حالات کو تيونس سے بھي زيادہ خراب ہونے سے پريشاني اظھار کيا ?
پاکستان


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پاکستان تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے طالبان کو متعصب مذہبي اوربنياد پرست بتاتے ہوئے افغانستان جنگ کو انتہا پسندي کے فروغ کي بنياد بتايا ?

انہوں نے گزشتہ روز ڈيوس ميں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا : افغانستان جنگ ميں پاکستاني عوام کو تباہي کے سوا کچھ نہيں ملا ، افغانستان کے خلاف امريکہ کي جنگ خود ايک انتہاپسندي کا نمونہ اورعوام کي بے چيني ميں اضافہ کا سبب ہوا ?

انہوں نے گورنرپنجاب سلمان تاثير کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان ميں يہ اس نوعيت کا پہلا واقعہ نہيں اس سے قبل بھي خودکش حملوں کے خلاف بيان دينے والے علماء اور ديگر معززين کو قتل کيا جاتا رہا ہے?

انہوں نے حالات کےمزيد بدتر ہونے اورامريکي اقدامات سے صرف اور صرف القاعدہ کو فائدہ پہونچنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان کے حالات تيونس سے بھي زيادہ خراب ہيں ، پاکستاني عوام شدت سے نئے انتخابات نئي حکومت اور حقيقي جمہوريت کي ضرورتمند ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬