31 January 2011 - 19:09
News ID: 2363
فونت
شيعہ قائدين پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - عظمت شہداء وبيداري امت کانفرنس ميں مختلف شيعہ علماء پاکستان نے اپنے بيان ميں عرب رياستوں ميں عوامي بيداري، امريکہ اور اسرائيل کے ايجنٹوں سے بيزاري کي علامت بتايا ?
کانفرنس کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عظمت شہداء وبيداري امت کانفرنس ميں مختلف شيعہ علماء پاکستان نے کہا : شہدائے اسلام کے خون کي تاثير کي بدولت طاغوت سرنگوں ہو چکا ہے‘ عرب رياستوں ميں عوامي بيداري طاغوتي طاقتوں امريکہ اور اسرائيل کے ايجنٹوں سے بيزاري کا منہ بولتا ثبوت ہے تيونس کے بعد مصر اور اردن سميت يمن ميں بھي عوامي بيداري اسلامي انقلاب کي نويد ہے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل مرکزي سکريٹري علامہ ناصر عباس جعفري نے کہا : علامہ عارف حسين پاکستان کي سرزمين پر وقت کا مالک اشتر تھے دشمن نے سوچا کہ ايک حسيني چھيننے سے يہ ملت ٹوٹ جائے گي ليکن عارف حسيني کے فرزندوں نے وہ پرچم تھام ليا ہے اور وہ دشمن کي ہر سازش کو ناکام بنائيں گے?

انہوں نے نظم اتحاد کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ہمارا دشمن منظم ہے لہ?ذا ہميں بھي بيدار ہونا ہے منظم ہونا ہے طاقتور ہونا ہے اور بصيرت اور عزم حسيني کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنا ہے کيونکہ طاقتور شيعہ ہي مظبوط پاکستان کا ضامن ہے?

انہوں نے طاقتور شيعہ کو مظبوط پاکستان کا ضامن بتاتے ہوئے کہا : يہ زمانہ طاغوت کے سرنگوں ہونے کا زمانہ اور اپنے حقوق لينے کا زمانہ ہے لہ?ذا ہميں اپني پاک سرزمين وقت کے طاغوت کو بھگانا ہوگا ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام امين شہيدي نے قيادت کي اھميت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : رہبر معظم آيت اللہ خامنہ اي جيسي با بصيرت قيادت کي وجہ سے يہ انقلاب اسلامي باقي ہے ?

اس کانفرنس کے ديگرمقررين نے شھيد اوراسلام ميں شھادت کي اھميت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اگر شہيد کو پہچاننا ہے تو اسلام کي حقيقي تصوير کو پہچاننا ہوگا کيونکہ شہيد وہ ہے کہ جو خدا کي وحدانيت کي گواہي اپنے خون سے ديتا ہے ہمارے سامنے راستہ واضح ہے اگر ہم موجودہ معاشرے کو اس کے حقيقي روپ ميں ديکھنا چاہتے ہيں تو اس کا واحد راستہ شہادت کا راستہ ہے ?

حجت الاسلام مرزا يوسف حسين نے کہا : اہلبيت کے نام پر شہيد ہونا بہت بڑي سعادت ہے، جو قومين قربانياں ديتي ہيں وہي قوميں زندہ رہنے کا حق رکھتي ہيں يہ شہادتيں انقلابات کا پيش خيمہ ہيں اور خدا کے فضل سے يہ ملت بيدار ہے اور اپنے خلاف ہونے والي ہر سازش کا منہ توڑ جواب دے گي?

واضح رہے کہ اس موقع پر شرکائے کانفرنس سے اتحاد بين المسلمين کے حق ميں زبر دست نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ شہداء کے خون کو ہر گز فراموش نہيں کيا جائے گا لبيک ياحسين ،امريکا مردہ باد اور اسرائيل نا مںطور کے فلک شگاف نعرے بھي لگائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬