01 February 2011 - 17:57
News ID: 2366
فونت
آيت‌الله جوادي آملي :
رسا نيوزايجنسي – حوزہ علميہ کے معروف استاد آيت‌الله جوادي آملي نے دھہ فجر کو مبارک ايام بتاتے ہوئے کہا : دھہ فجرشناخت شخصيت امام خميني کا بہترين موقع ہے
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، حضرت آيت‌الله عبدالله جوادي آملي نے اج اسکولوں کے ذمہ داروں سے ملاقات ميں امام حسن عليہ السلام سے منقولہ روايت «کونوا اوعية العلم و مصابيح الهدى» کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : وجود مبارک امام حسن مجتبي عليہ السلام نے ھم سبھي خصوصا علماء کو نصيحت کي ہے کہ ان دو چيزوں کي مکمل مراعات کريں يعني فکر کي دنيا ميں مکمل متفکر رہيں اور ھدايت کي دنيا ميں اچھا رھبر رہيں ?

انہوں نے فکر وارادے کو انسان کي بلند پروازي کا دو اھم جز قرار ديتے ہوئے کہا: ھمارے اندر فھم وادراک کي صلاحيت موجود کہ جو انسان کي فکر سے مربوط ہے اور يہيں پر اسکولوں اور يونيورسٹيزکي ذمہ دارياں سخت ہوجاتي ہيں کيوں کہ ان کي ذمہ داري ہے اس فکر کو صحيح راستے پر ھدايت کريں مگر ھدايت کے سلسلے ميں اسکولوں سے باھر نکل کر مسجدوں اور امام بارگاہوں ميں تلاش کرنا چاھئے کيوں کہ يہ نماز شب اور سجادوں کے درميان ہي مل سکتي ہے ?

قران کريم کے اس عظيم مفسر نے بيان کيا : انسان فکر کے ذريعہ حق کو باطل سے ، خير کو شر سے ، سچ کو جھوٹ سے ، اچھائيوں کو برائيوں سے اور عدل کو انصاف سے جدا کرسکتا ہے ?

حضرت آيت‌الله جوادي آملي نے مزيد کہا : انسان کے ہاتھ پير، انکھ کان کوئي رابطہ نہي ہے يعني ہاتھ وپير کام کرتے ہيں مگر سمجھتے نہي ہيں انکھيں ديکھتي ہيں کان سنتے ہيں مگر کام نہي کرتے يہ انسان ہے کہ ان کے درميان رابطہ برقرار کرتا ہے کہ جس چيز کو انکھوں نے ديکھا اور کانوں نے سنا ہاتھوں اور پيروں کو عمل کرنے کا حکم ديتا ہے ?

انہوں نے دھہ مبارک فجر کو مبارک ايام بتاتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامي ايران ميں جن لوگوں نے اچھي طرح سمجھا اس کي پيروزي ميں فراوان کوشش کر ڈاليں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬