آيتالله خاتمي :
رسا نيوزايجنسي - مدرسين حوزه علميہ قم کونسل کے رکن نے علاقے کي موجودہ صورت حال پر طائرانہ نظر ڈالتے ہوئے کہا : علاقے ميں بيداري کي لہر ڈوڑ چکي ہے اور يہ سب انقلاب اسلامي کي برکتيں ہيں ?
خبرگان رهبرکونسل اور مدرسين حوزه علميہ قم کونسل کے رکن ، آيتالله سيد احمد خاتمي نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں خاور ميانہ ، دنياے اسلام کي موجودہ تبديليوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : موجودہ حالات نے دنياے سامراجيت کي اسٹراٹيجک پر سواليہ نشان لگا ديا ہے ?
انہوں نےتاکيد کي : وہ ايسے خاورميانہ بنانے کي کوشش ميں تھے جس کا محور اسرائيل اور امريکا ہومگر يہ سب ايک سراب تھا ?
حوزہ علميہ قم کے اس استاد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اج اسلامي طلبي اور اسلامي بيداري کي لہريں پوري دنيا پر چھا رہي ہے کہا : عوامي بيداريوں نے دنياے سامراجيت کے تمام نقشوں کو نقش بر اب کرديا ہے ?
آيت الله خاتمي نے تاکيد کي : اج سامراجيت کي پوري کوشش ہے کہ علاقے ميں اسرائيل مخالف حکومت تشکيل نہ پانے پائے اور اسي مقصد کے حصول ميں ساري کوششيں جاري ہيں ?
انہوں نے تاکيد کي : اج سرنوشت ساز مسئلہ يہ ہے مختلف اسلامي ممالک کے انقلابي افراد دشمنوں کي سازشوں مکمل ھوشيار رہيں ?
حوزہ علميہ قم کے اس استاد نے کہا : حسني مبارک کي حکومت گرنے سے علاقے ميں سب سے زيادہ دنياے سامراجيت امريکا اور غاصب اسرائيل نقصان اٹھائيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے