15 February 2011 - 15:42
News ID: 2419
فونت
رسا نيوزايجنسي - انقلاب اسلامي ايران کے عالمي اثرات کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس ميں مقررين نے انقلاب اسلامي ايران کوعالمگير اسلامي غلبے کا نقطہ آغاز بتايا?
 مجلس وحدت مسلمين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، انقلاب اسلامي ايران کي 32 ويں سالگرہ کي مناسبت سے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے زير انتظام ”انقلاب اسلامي ايران کے عالمي اثرات“ کے عنوان سے ايک پرشکوہ کانفرنس کا انعقاد مارگلہ ہوٹل اسلام آباد ميں ہوا ?

مقررين نے اس کانفرنس ميں اظھارخيال فرماتے ہوئے کہا : امام خميني رضوان اللہ عليہ کي قيادت ميں برپا ہونے والا اسلامي انقلاب پوري دنيا ميں اسلامي غلبے کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ہے اور مصر، تيونس، لبنان اور فلسطين ميں ہونے والي مزاحمت اور قيام اسي انقلاب کے ثمرات ہيں?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دنيا کے مسلمان اب بيدار ہو چکے ہيں اور دشمن کي سازشوں کو اچھي طرح سے سمجھ چکے ہيں کہا : استعماري اور اسلام دشمن طاقتيں، جن ميں سے کئي بظاہر اسلامي لبادہ اوڑھے ہوئے ہيں اس اسلامي تحريک سے خوفزدہ ہو چکے ہيں اور مسلمانوں کے درميان تفرقہ و اختلاف نيز دہشت گردي اورنرم جنگ کے ذريعے اس بيداري کي لہر کو روکنے کي کوششيں کر رہي ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کئي دہائيوں سے امريکي پروردہ عرب آمر حکومتوں ميں زندگي بسر کرنے والي مظلوم عوام لادينيت، سيکولرازم اور تمام انحرافي مکاتب سے برگشتہ ہو کر ظالم استعمار يعني امريکہ اور اس کے پٹھوؤں کے خلاف ميدان عمل ميں آچکے ہے تاکيد کي : انقلاب اسلامي ايران گزشتہ صدي کا سب سے بڑا معجزہ تھا جب اس دنيا ميں اقوام دو حصوں ميں تقيسم تھي اس وقت امام خميني نے پوري دنيا پر ثابت کر ديا کہ اس دنيا ميں نہ کوئي عربي ہے اور نہ ہي عجمي انہوں نے پسي ہوئي قوم کو بيدار کيا اور ثابت کيا کہ وہ ايک عظيم رہنماء ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس ميں جمعيت علمائے اسلام کے حافظ حسين احمد، ايم کيو ايم کے سينيٹر کرنل طاہر مشہدي، سني تحريک کے صوبائي صدر علامہ حيدر علوي، سابق وزير رکن سپريم کورٹ بار ايسوسي ايشن ڈاکٹر خالد رانجھا، جمعيت مشائخ اسلام پاکستان کے مرکزي ناظم اعلي? علامہ سيد اياز ظہير ہاشمي اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رہنماؤں علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ حسن ظفر نقوي، سيد فرحان حيدر زيدي، سيد ناصر عباس شيرازي، علامہ شبير بخاري، علي اوسط اور علامہ ابوذر مہدوي شريک تھے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬