15 February 2011 - 16:07
News ID: 2420
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے انقلاب اسلامي ايران کے عالمي اثرات کے موضوع پر منعقد سيمينارميں خطاب کرتے ہوئے کہا : امام خيمني (رہ) نے ملت اسلاميہ کو دشمن شناس بنايا ?
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سيکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے امام خميني رہ کے فرمان پر لبيک کہتے ہوئے بارہ سے سترہ ربيع الاول تک ہفتہ وحدت منائے جانے سے باخبر کيا ?

حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام خيمني رہ کي گفتگو عام فھم ہوا کرتي تھي کہا : امام خيمني رہ کا يہ عظيم کارنامہ ہے کہ انہوں نے ملت اسلاميہ کو دشمن شناس بنايا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آج دنيا بھر ميں لوگ امريکہ سے نفرت کرتے ہيں اورکل تک جو لوگ امريکہ کے بازو بنے ہوئے تھے اب وہ بھي امريکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہيں کہا : پاکستان ميں حکمران بکے ہوئے ہيں جو حکمران اپنے آپ کو امريکہ کا اسٹرٹيجيک پارٹنر کہتے ہيں ليکن وہ انہيں ايک نوکر سے بھي کم اہميت ديتا ہے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سيکريٹري نے مزيد کہا : اگر ہم پاکستان ميں انقلاب چاہتے ہيں تو ہميں تين نکات کو ملحوظ رکھنا ہو گا، پہلے وطن دوستي کو ترجيح ہوني چاہيے دوسرے ملک ميں بسنے والے تمام لوگوں کي مذہبي اقدار کا احترام کيا جائے اور تيسرے عوام کے بنيادي حقوق کو تحفظ فراہم کيا جائے?

اس سمينار کے ايک دوسرے مقررجے يو آئي کے رہنماء حافظ حسين احمد نے اسلامي انقلاب ايران کي کاميابي کا راز قيادت کا قوم سے مخلص ہونا بتاتے ہوئے کہا : اس وقت عالمي استعمار امريکہ پاک ايران تعلقات کو خراب کرنے کي کوشش کر رہا ہے ، پاک ايران بارڈر پر اس طرح کي سازشيں کي جا رہي ہيں تاکہ پاکستان کے ايران سے تعلقات خراب ہوں?

حافظ حسين احمد نے علماء کو خانقاہوں سے باہر آنے کي دعوت ديتے ہوئے کہا : آج علماء کو سياست ميں عملي طور پر حصہ لينا چاہيے مغرب نے ايک عجيب تھيوري پيش کي کہ مذہب کا حکومت سے کوئي تعلق نہيں اس تھيوري کو امام خميني رضوان اللہ نے پاش پاش کيا اور آج ايران ميں مکمل طور پر قيادت علماء کر رہے ہيں?

حافظ حسين احمد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ جب ملک ميں قانون کي بالادستي ہو گي تو ملک ميں امن قائم ہو گا لوگ اداروں پر يقين کريں گےکہا : ھم نے اسلام کے نام پر حکومت قائم کي مگر اس کے قوا نين کو بالائے طاق رکھ چکے ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ اس سمينار سے خطاب کرتے ہوئے اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن راولپنڈي ڈويژن کے صدر برادر تقي حيدر نے رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي? سيد علي خامنہ اي اور صدر ايران ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے کہا : اگرچہ دشمن نے انقلاب اسلامي کے اثرات کو پاکستان ميں پھيلنے سے روکنے کے ليے ہر ممکنہ کوششيں کيں ليکن حاليہ واقعات اس بات کا ثبوت ہيں کہ پاکستان کي عوام بھي اسي انقلاب سے اثرات ليتے ہوئے نہ صرف بيدار ہو چکي ہے بلکہ ميدان عمل ميں آچکي ہے اور تمام تر امريکي مظالم ميں امريکہ کے حريفوں کے خلاف نبرد آزماء ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬