15 February 2011 - 16:34
News ID: 2421
فونت
کراچي ميں :
رسا نيوزايجنسي - کراچي ميں مجلس وحدت مسلمين اور آئي ايس او کراچي ڈويژن کي جانب سے ''بيداري امت ريلي'' کا اعلان ?
مصري عوام کي حمايت ميں مجلس وحدت مسلمين کا جلوس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي اور اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کراچي ڈويژن کے زير اہتمام مصر اور تيونس کے عوام کي انقلابي جدوجہد کي حمايت اور عالمي استعمار امريکا اور اسرائيل کے خلاف ''بيداري امت ريلي''نمائش چورنگي تا تبت سينٹر تک نکالي گئي?

اس رپورٹ کے مطابق ''بيداري امت ريلي'' جس ميں ہزاروں مرد وعورت شريک تھے انہوں تيونس کے بعد مصر ميں انقلابي تحريک کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعلان کيا کہ مشرق وسطي? اور افريقائي ممالک ميں انقلابي لہر اور انقلابي جد وجہد کي ہر سطح پر حمايت جاري رکھيں گے اور عالم انسانيت ، عالم اسلام کے دشمن امريکہ اور اسرائيل اور ان کے گماشتوں کے لئے عرصہ حيات تنگ کر ديں گے?

ريلي ميں شريک افراد کے ہاتھوں ميں موجود پلے کارڈز اور بينرز پر مصر کے غاصبي صدر حسني مبارک کو اقتدار سے الگ ہونے اور مصري عوام پر ظلم و تشدد کو بند کرنے کے نعرے درج تھے جبکہ اسلامي مشرق وسطي? کے قيام کے حق ميں بھي نعرے آويزاں ہونے کے ساتھ ساتھ امريکا اور اس کي ناجائز اولاد اسرائيل کے خلاف نفرت آميز اشعار بھي تحرير تھے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رہنما وں نے ريلي ميں شريک افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا : تيونس اور مصر کے بعد اب اردن، يمن اور افريقائي ممالک ميں بھي انقلابي لہر زور پکڑ رہي ہے جو اس بات کي کھلي دليل ہے کہ مشرق وسطي? اور افريقائي ممالک کے عوام اور بالخصوص امت مسلمہ امريکي اور اسرائيلي گماشتوں سے بيزار اور اسلامي انقلاب اور نظام اسلامي کے خواہاں ہيں لہذ?ا اب وہ وقت بھي دور نہيں کہ جب امت مسلمہ ايک نئے اسلامي مشرق وسطي? کي بنياد رکھے گي اور خطے سے تمام غاصب حکمرانوں اور امريکي واسرائيلي گماشتوں کو نکال باہر پھينکے گي?

بيدارئي امت ريلي سے خطاب کرتے ہوئے مقررين نے کہا : عالمي سامراجي طاقتوں نے جو مشرق وسطي? ميں کمزور رياستوں اور اپنے ايجنٹ حکمرانوں کا خواب ديکھا تھا وہ اب عوامي انقلاب کے سامنے لرزہ براندام ہو چکاہے جس کي مثال تيونس کا انقلاب ہے جہاں امريکي گماشتوں کو ملک سے فرار کے بعد دنيا بھر ميں کہيں بھي پناہ حاصل نہ ہو پائي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ مصر کے غاصب حکمرانوں کا بھي بہت جلد برا انجام ہونے والا ہے کہ اوران پر زمين روز بروز تنگ ہوتي جا رہي ہےکہا : پاکستان کي غيور عوام عالمي استعمار امريکا اور صہيوني رياست اسرائيل کے کسي بھي ناپاک ايجنڈے کو سر زمين پاکستان پر کامياب نہيں ہونے دے گي اور تيونس اور مصر کي طرح سر زمين پاکستان پر بھي امريکي گماشتوں کو منہ کي کھاني پڑے گي?

قابل ذکر ہے کہ اس ريلي ميں مصر اور تيونس کي حمايت ميں عظيم الشان نعروں کے ذريعہ مصري عوام کي استقامت کو خراج تحسين پيش کيا گيا اور شرکائے بيدارئي امت ريلي نے ريلي کے اختتام پر عالمي استعمار امريکا اور اسرائيل سے اپني نفرت کا شديد اظہار کرتے ہوئے مردہ باد کے زبردست نعرے لگائے اور امريکہ واسرائيل کے پرچم نذر آتش کئے ?

واضح رہے کہ ريلي سے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رہنما مولانا مرزا يوسف حسين ، مولانا مقصود علي ڈومکي ، مولانا باقر زيدي ،علي اوسط،جمعيت علمائے پاکستان کے مرکزي رہنما علامہ قاضي احمد نوراني صديقي اور آئي ايس او پاکستان کے مرکزي جنرل سيکريٹري تحسير کاظمي نے خطاب کيا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬