17 February 2011 - 16:25
News ID: 2430
فونت
ہفتہ وحدت کے موقع پيغام تہنيت ميں :
رسا نيوزايجنسي - جعفريہ الائنس پاکستان رکن عباس کميلي اورحجت الاسلام محمد حسين مسعودي نے ہفتہ وحدت کے موقع پر پيغام تہنيت ميں بيان کيا : امام خميني کي دورانديش نگاہوں نے ھفتہ وحدت کے ذريعہ مسلمانوں کو ايک دوسرے سے نزديک کرديا ?
علامہ عباس کميلي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، جعفريہ الائنس پاکستان کے مرکزي سربراہ جناب عباس کميلي اور مرکزي سنيئر نائب صدر حجت الاسلام مولانا محمد حسين مسعودي نے ايک مشترکہ بيان ميں تمام ملت اسلاميہ کو ہفتہ وحدت المسلمين کے آغاز پر پيغام تہنيت پيش کيا ?

انہوں نے اس پيغام ميں 12 سے 17 ربيع الاول تک کي متبرک و مقدس تاريخوں کو باہم عقيدت و احترام کے ساتھ منانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : انشا اللہ ان ہي ايام کے فيوض و برکات کے تصدق سے ملت مسلمہ کے درميان موجود جملہ فروعي اختلافات کا خاتمہ ہوگا اور وہ دن دور نہيں جب ساري دنيا پرچم توحيد کے سائے ميں امن و سکون کے ساتھ زندگي بسر کرے گي ?

اس رپورٹ کے مطابق ، جانب عباس کميلي اور مولانا حسين مسعودي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ باني انقلاب اسلامي ايران آيت اللہ العظمي سيد روح اللہ الخميني (رہ) کي مستقبل شناس نگاہوں نے آنے والي دہائيوں ميں ملت مسلمہ کے فروعي اختلافات کے خاتمے کي لازمي ضرورت کو جانتے ہوئے 12 سے 17 ربيع الاول تک ہفتہ وحدت المسلمين منائے جانے کي تاکيد فرمائي تھي کہا : يہ اسي فرمان کا اثر ہے کہ آج ميلاد النبي کے جلسے اور جلوس انتہائي حد تک وحدت ملي کا آئينہ دار ہيں اور عشق نبي کريم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم سے مالا مال عاشقان شمع رسالت دنيا کو اس بابرکت ہستي کا پيغام پہنچا رہے ہيں?

انہوں نے مزيد کہا : جس کو خالق کائنات نے تمام عالم کے لئے رحمت بنا کر بھيجا وہ دن دور نہيں کہ شريعت محمدي کي برکتيں تمام عالم انسانيت کو اپنے مبارک حصار ميں لے کر ساري دنيا کو امن و سکون کا گہوارہ بنا ديں گي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہفتہ وحدت المسلمين کا اختتام سترہ ربيع الاول کي اس انتہائي بابرکت تاريخ کو ہوتاہے جس دن نہ صرف خاتم الانبيا اشرف المسلمين حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي ولادت کا روز ہےکہا : يہ روزاپ کے چھٹے جانشين حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کي ولادت کا دن بھي ہے جنہوں نے کفر و ضلالت کي تيرگي ميں انوار حق و صدقت کي روشني ميں اس شان سے پھيلائي کہ زمانہ انہيں صادق آل محمد کے لقب سے ياد کرنے لگا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬