17 February 2011 - 16:48
News ID: 2431
فونت
رسا نيوزايجنسي – ھندوستان و پاکستان کے ساتھ ديگر تمام مسلم دنيا ميں ولادت ختمي مرتبت ، بارہ وفات کا پروگرام جوش خروش کے ساتھ منايا گيا ?
محمد مصطفي(ص)


رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اھل سنت روايات کے مطابق 12 ربيع الاول مرسل اعظم کي ولادت باسعادت کا دن ہے امام خميني نے اس دن سے ايک ھفتے تک ھفتہ وحدت کا نام ديا تاکہ دنيا کے مسلمان فروعي اختلافات کو ترک کرتےہوئے ايک دوسرے سے نزديک ہوں جواج ھمارے معاشرے کي اشد ضرورتوں ميں سے ?

ھندوستان کے شھر لکھنو ، بنارس ، دھلي ، بمبئي ، کلکتہ اور ديگر شھروں کي مسلم اباديوں کو دلہنوں کي مانند سجايا گيا اور مسلمانوں نے محفل جشن وسرور منعقد کرکے اپ سے اپني والہانہ محبت کا اظھارکيا ?

پاکستان جو ايک اسلامي ملک ہے وہاں اس مناسبت پہ کچھ اور ہي رنگ رہا سني حضرات کي طرح شيعہ حضرات نے بھي اپنے پيغامات ميں تمام مسلمين کو مبارک باد پيش کي اور اپ کي سيرت طيبہ کي پيروي ميں تمام امت اسلاميہ کو اتحاد و يکجہتي کي دعوت دي جو اج ھماري ضرورت ہے ?

اس سلسلے کي مينار پاکستان لاہور کے وسيع وعرض ميدان ميں منہاج القرآن کے زير اہتمام منعقد کي جانے والي ستائس ويں عالمي ميلاد کانفرنس منعقد کي گئي جس ميں خواتين، بچوں اور مردوں کي بڑي تعداد نے شرکت کي?

اس کانفرنس سے سياسي وديني جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مسلمانوں کو متحد ہوجاناچاہيئے?

انہوں نے سيرت رسول اسلام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : نبي کريم کي اسوہ حسنہ يہ تھي کہ اپ اپنے زمانے کے دين مخالف افراد سے اچھي طرح پيش اتے تھے اور ھم پھرمسلم ہيں اور ايک مذھب اور قران و رسول کے ماننے والے ہيں کيسے متحد نہي ہوسکتے ھميں وقت کے تقاضے تحت دشمن کے مقابل اختلافات کو دوررکھنا ہوگا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬