17 February 2011 - 19:00
News ID: 2433
فونت
حجت السلام سيد ساجد علي نقوي:
رسا نيوزايجنسي – قائد ملت جعفريہ پاکستان ، حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ھفتہ وحدت کي مناسبت سے پيغام ميں مسلمانوں کو فروعي اختلافات دوررکھکرامن محبت رواداري کا راستہ اختيارکرنے کي درخواست کي ?
علامہ ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے عيد ميلاالنبي (ص) کي مناسبت سے 12 سے 17 ربيع الاول تک ہفتہ وحدت کے آغاز پر اپنے خصوصي پيغام ميں عالم اسلام خصوصا اھل پاکستان کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا : موجودہ پر فتن اور سنگين حالات ميں ہميں پيغمبر گرامي (ص ) کي سيرت سے درس ليتے ہوئے فروعي و جزوي مسائل ميں باہمي اختلافات کو دور کرکے امن ، محبت، رواداري ، تحمل اور برداشت کا راستہ اختيار کرنا ہوگا ?

انہوں نے امت مسلمہ ميں شيعہ ، سني کي تفريق اور مسلکي اختلافات کے خاتمے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : خاتم المرسلين کي ميلاد کا جشن منانے کا سب سے بہتر اور موزوں طريقہ يہ ہے کہ عالم انسانيت خصوصا امت مسلمہ حضور اکرم (ص ) کي سيرت اور فرامين پر عمل کرے اور اپني انفرادي ، اجتمائي ، روحاني ، ديني و دنياوي مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے آپ (ص ) کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے ?

حجت السلام سيد ساجد علي نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پيغمبر اکرم (ص ) نے قران کريم ، احاديث اور اسلامي تعليمات کي شکل ميں نظريہ اور اپني سيرت عاليہ کي شکل ميں عمل کا جو اثاثہ چھوڑا ہے اس پر ٹھيک معنوں ميں عمل کرنا ہي ہمارے لئے نجات کا سبب ہےکہا : ہميں قراني تعليمات اور اسلام کي عملي تعبير کے لئے سيرت رسول اکرم سے استفادہ کرنا ہوگا ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے امت مسلمہ کو عملي طور پران تعليمات پرعمل پيرا نہ ہونے سے تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : عالم اسلام کو موجودہ مشکلات کا سامنا انکے اپسي اختلافات کي بنياد پرہے جس سے سامراجي دنيا پوري طرح فائدہ اٹھا کر ھماري ترقي کي راہ ميں حائل ہے ?

پاکستان کے معروف عالم دين نے ہفتہ وحدت کي مناسبت سے عوام اور ملازمين کو ہدايت ديتے ہوئے کہا : ہفتہ وحدت تمام مسالک اور مکاتب فکر کے ما بين وحدت و يگانگت ايجاد کرنے کا زمانہ ہے اس لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگي کے فروغ کے لئے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کريں ، سينکڑوں مشترکات کو بنياد بنا کر معمولي اور جزوي نوعيت کے اختلافي مسائل کو پس پشت ڈال کر ملت اسلاميہ کي وحدت کا عملي مظاہرہ کريں اور انسانيت دشمن عناصر پر واضح کريں کہ وہ ان کے اتحاد و وحدت کو کسي صورت نقصان نہيں پہچا سکتے -
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬