20 February 2011 - 17:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2437
فونت
مجلس وحدت مسلمين پاکستان:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے اراکين نے ريمنڈ ڈيوس کي رہائي کي صورت ميں پورے پاکستان ميں امريکي سفارتخانوں کے گھراؤ کي خبردي ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، 3 پاکستاني شہريوں کا قاتل دہشت گر د ، امريکي جاسوس ريمنڈ ڈيوس کي امريکي دباؤ کے نتيجے ميں رہائي کي صورت ميں ملک بھر ميں امريکي سفارتخانوں کا گھراؤ کيا جائے گا ?

انہوں نے عدليہ ، قومي وقار و عزت اور قوم کے جذبات کي ترجماني کرتے ہوئے کہا : حکومت منصفانہ حکمت عملي اپناتے ہوئے امريکي حکمرانوں سے گھٹھ جوڑ کرنے سے باز ائے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ تين پاکستاني شہريوں کے قاتل ڈيوس کي رہائي کے حوالے سے کسي قسم کي سودے بازي قبول نہيں کي جائے گي کہا : امريکي جاسوس دہشت گرد ريمنڈ ڈيوس کي گرفتاري اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ مملکت پاکستان ميں امريکي وصہيوني دہشت گرد کھلم کھلا کاروائياں انجام دے رہے ہيں جو ملکي و قومي سلامتي کے لئے شديد خطرہ ہيں ?

انہوں نے انصاف کي قيام ميں پوري قوم حکومت کے شانہ بشانہ بتاتے ہوئے کہا : ملت پاکستان امريکي و صہيوني ايجنٹوں کو سرزمين پاکستان پر سازشيں نہيں کرنے دے گي اور حکومت بھي بليک واٹر دہشت گرد ريمنڈ ڈيوس کے حوالے سے مضبوط مؤقف اپنائے ?

انہوں نے حکمرانوں کو امريکا کے دنيا بھر ميں کمزور ہونے والے تسلط سے سبق حاصل کر لينے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : تيونس اور مصر سميت عالم اسلام ميں پيدا ہونے والي بيداري امريکي فرعونيت کي تباہي کا باعث بن کر ابھر رہي ہے اور دنيا بہت جلد تيونس اور مصر کے بعد اب مراکش، بحرين ، يمن اور سعودي عربيہ کي امريکي غلام حکومتوں کے خلاف بھي عظيم انقلاب کا مشاہدہ کرے گي جو امريکي وصہيوني حکومتوں کي نابودي کا باعث ہو گا?


تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬