23 March 2011 - 01:15
News ID: 2558
فونت
بحرين کے شيعہ رہنما :
رسا نيوز ايجنسي ـ بحرين کے شھر دراز کے خطيب جمعہ نے بحرين کي عوام کے قتل عام ميں امريکا اور برطانيہ کا ہاتھ جانا ہے اور سعودي عرب و متحدہ عرب امارات کي فوج کے ذريعہ بحريني عوام کے قتل عام کو اس ملک کے لئے بڑي رسوائي سے تعبير کي ہے ?
آيت الله شيخ عيسي قاسم

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹ کے مطابق بحرين کے شيعہ رہنما آيت الله شيخ عيسي قاسم نے نماز جمعہ کے اپنے خطبہ ميں جو اس ھفتہ اس ملک کے مسجد امام صادق عليہ السلام ميں منعقد ہوا بحريني عوام کو صبر اور مقاومت کي تاکيد کي اور کہا : سربراہ حکومت کي طرف سے تشدد اس ملک کي بحراني وضيعت ہونے کا سبب ہے اور يہ وقت عوام کے لئے سخت و مصيبت کا ہے ليکن بحريني باشندے بھي صابر اور قوي ہيں اور اپني مطالبات کو حاصل کر کے رہينگے ?

انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ ھم لوگوں کي جان و مال دين اور عزت کے لئے فدا ہے وضاحت کي : بحريني عوام کي مصيبتيں اور قتل و غارت اس سے کہيں زيادہ ہے جو مختلف چائينل پہ نشر کيا جا رہا ہے بحريني عوام کے ساتھ خون کي ہولي ، ان کي جان کي قرباني ، زخم و درد جو اس ايام ميں ہو رہے ہيں سب سامراج اور ظلم و ستم کے ساتھ مقابلہ کا نتيجہ ہے ?

آيت الله عيسي قاسم نے قوم کو اپنے مطالبات پر قائم رہنے کي تاکيد کرتے ہوئے اظہار کيا : حکومت نے جو اس ملک کے باشندوں پر تشدد و ظلم کي ہے يہ قوم و حکومت کے درميان جدائي کي اعلي علامت ہے اور حکومت نے جو يہ روش اپنايا ہے اب کوئي بھي اس حکومت کي کسي بھي طرح طرفداري نہي کر سکتا ہے ، اور حکومت جان لے کہ اس حالت ميں عوام اب اپنے مطالبات سے کبھي بھي پيچھے نہي ہٹينگے اور «هيهات منا الذله» کے نعرہ پر قائم رہينگے ?

بحرين کے شيعہ رہنما نے تاکيد کي : وہ حکومت جو اپنے قوم کے ساتھ ايسا سلوک کر رہي ہے اور جنگي جہاز اور ٹينک سے لوگوں کا استقبال کرتي ہے اور اپنے باشندوں کے خون سے ہولي کھيلتي ہے يہ کيسے ان کے مطالبات کا اعتراف کريگي اور اس کے اصلاح کے لئے عمل کريگي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬