23 March 2011 - 01:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2566
فونت
بحرين کي انقلابي تحريک سے مقابلے کيلئے :
رسا نيوزايجنسي - سلفي وہابي فکر کے ايک ہزار پاکستاني کا بحرين نيشنل گارڈز ميں بھرتي کے بعد ان کي تربيت کا اغاز کرديا گيا ?
ايک ہزاروہابي فکرپاکستانيوں کي بحرين نيشنل گارڈزميں بھرتي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، بحرين ميں انقلابي تحريک کے حاميوں کو دہشت گردي کا نشانہ بنانے کي غرض سے ايک ہزار پاکستانيوں کو بحريني فوج ميں بھرتي کي گئي ?

اس رپورٹ کے مطابق بحرين فاؤنڈيشن اور پاکستان فوجي فاؤنڈيشن بحريني شيعہ اور سني مسلمانوں کا قتل عام کرنے کي غرض سے مشترکہ طور پر بھرتي شدہ ايک ہزار پاکستانيوں کي تربيت کے ذمہ دار ہيں ?

دونوں تنظيموں نے اس بات کي وضاحت کرتے ہوئے کہ امريکي اور بحريني نيشنل گاڑڈز کے ماہرين ان ايک ہزار پاکستانيوں کو تربيت ديں گے کہا : تربيت کے بعد ان افراد کو ايک ماہ کے اندر بحرين روانہ کر ديا جائے گا ?

بحرين فاؤنڈيشن کے مينيجنگ ڈائرکٹريڈ مرل محمود اے خان نے اس سلسلے ميں کہا : بحرين ميں عوامي انقلابي تحريک کے آغاز کے بعد پاکستان ميں فوجي فاؤنڈيشن کے تعاون سے 850 افراد کو بھرتي کيا گيا ہے?

واضح رہے کہ بحرين کي انقلابي تحريک کے اغاز سے ہي دو تنظيموں نے مل کر پاکستان سے سلفي اور وہابي فکر کے افراد کو اکٹھا کرنا شروع کر ديا تھا تا کہ بحريني انقلابي تحريک کو کچلنے ميں ان کا استعمال کيا جاسکے ?

قابل ذکرہے کہ اس بھرتي پر پاکستاني عوام نے روک لگائے جانے کا حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے اوربحريني مسلمانوں کے ساتھ اظھار ھمدردي کرتے ہوئے تاکيد کي تھي کہ وہ ھرگز اپنے ہاتھوں کو مسلمانوں کے خون سے رنگين نہيں کريں گے?

ونيزجانب شيعہ تنظيموں کے سربراہ، بشمول جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کميلي،مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري علامہ ناصر عباس جعفري،شيعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر تقوي،آئي ايس او پاکستان کے صدر رحمان شاہ،اور ماتمي انجمنوں کے رہنماؤں نے بحرين ميں شيعہ وسني مسلمانوں کي نسل کشي کے لئے ايک ہزار پاکستانيوں کي بھرتي کي شديد مذمت کي ہے اورساتھ ہي حکومت پاکستان سے مطالبہ بھي کيا ہے کہ پاکستان ميں موجود ايسے ملک دشمن و مسلم دشمن عناصر کا قلع قمع کيا جائے اور بحرين نيشنل گارڈز ميں پاکستانيوں کي بھرتي کو روک لگائي جائے?

واضح رہے کہ بحرين کي عوامي انقلابي تحريک کو کچلنے کي غرض سے پہلے ہي سعودي عرب سميت خليجي ممالک اپني فورسز کو بحريني عوام کے قتل عام کے لئے بھيج چکے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬