11 September 2009 - 16:17
News ID: 259
فونت
شيخ کمال خطيب:
رسا نيوز ايجنسي - اسرائيل نے مقبوضہ فلسطين، بيت المقدس کي عرب کالونيوں ميں زير زميں سرنگوں کا ايک جال بچھائے جانے کا انکشاف ہو ا.
القدس ميں عرب آباديوں تلے سرنگوں کا جال بچھانے کا انکشاف


رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ،اسرائيل نے مقبوضہ بيت المقدس کي عرب کالونيوں ميں زير زميں سرنگوں کا ايک جال بچھانا شروع کر رکھا ہے.
 اسي منصوبے کے تحت حال ہي ميں مسجد سلوان کے مغرب ميں ايک زير زمين سرنگ کا انکشاف ہوا ہے. يہ سرنگ ايک سو بيس ميٹر طويل، 5.1 ميٹر چوڑي اور تين ميٹر شمال کي جانب سے مسجد اقصي کي جانب بڑھ رہي ہے.

الاقصي فاونڈيشن سے منسلک انجينئر ذکي اغباريہ نے العربي? سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ايسي زير زمين سرنگوں کے ذريعے مسجد اقصي کے نيچے پہلے سے موجود سرنگوں کو باہم جوڑا جا رہا ہے. انجينئر زکي کے بہ قول "اس سے مسجد اقصي کے خلاف اسرائيلي سازشوں کے حجم کا اندازہ لگايا جا سکتا ہے."

الاقصي فاونڈيشن کے ڈپٹي چيرمين شيخ کمال خطيب نے العربيہ کو بتايا کہ "ہم اس سب صورتحال سے خوفزدہ ہيں. اس ميں کوئي شک نہيں کہ اسرائيل ان سرنگوں کے ذريعے مسجد اقصي کے خلاف جنگ کے حتمي مرحلے کا آغاز کرنا چاہتا ہے. ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مسجد اقصي کو نہ يہ لوگ ماضي ميں مسخر کر سکے ہيں اور نہ ہي ان شاء اللہ انہيں اپنے منصوبوں ميں آج کاميابي حاصل ہو گي? اس آگ کو بھڑکانے والوں کے اپنے ہي ہاتھ اس آگ سے جل جائيں گے.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬