03 April 2011 - 12:34
News ID: 2592
فونت
شام کے مفتي :
رسا نيوز ايجنسي ـ شام کے مفتي نے اس ملک کے فسادات سے قرضاوي کي مکمل حمايت کو فتنے کي بنياد بتاتے ہوئے اسے مسلمانوں کے قتل کا سبب بيان کيا ?
مفتي شيخ احمد بدرالدين حسون

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹ کے مطابق شام کے مفتي شيخ احمد بدرالدين حسون نے عالمي مسلمان علماء تنظيم کے جنرل سيکريٹري ، شيخ يوسف قرضاوي کے فتنہ انگيز  بيانات پر جس ميں شام ميں ہو رہے فسادات کي حمايت کي گئي ہے  شدت  تنقيد کي اور اسے  فتنہ کا سبب جانا  ?

انہوں نے منبر جمعہ کو بعض علماء کے ہاتھوں سوء استفادہ قرار دينے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جمعہ کے منبر کو پيامبر اکرم (ص) نے ايمان ، سلامت اور امت کے اتحاد کا منبر قرار ديا ہے مگر بعض افراد اس کا غلط استعمال کررہے ہيں ،  دين کے نام پر مسلمانوں کے درميان فتنہ پھيلانے اور قتل و غارت کو عام کرنے کے لئے اس کا استعمال کررہے ہيں ?

شيخ حسون نے وضاحت کي : يہ لوگ قوم و امت کے لئے خير و رحمت و برکت کا سبب ہونے کے بجائے اسلامي ممالک ميں اختلاف و تخريب کي فکر ميں ہيں اور اسلامي ممالک کے غصب ہونے کے مقدمات فراھم کرنے ميں مشغول ہيں اور جمعہ کے منبروں کو مسلمانوں کے خون بہانے او ر قتل کے لئے استعمال کر رہے ہيں ?

شام کے مفتي نے شيخ يوسف قرضاوي کو خطاب کرتے ہوئے وضاحت کي : ا?پ کس بنا پر اپنے تقرير کے ذريعہ مسلمانوں کا خون خرابہ کر رہے ہيں ، کس نے ا?پ کو اس بيان کي اجازت دي ہے کہ مسلمان جنت ميں جانے کيلئے ا?پس ميں ايک دوسرے کا قتل کريں  ؟ کيا جنت و جہنم ا?پ کے اختيار ميں ہے ?

قابل ذکر ہے کہ شيخ يوسف قرضاوي نے دوحہ قطر ميں گذشتہ نماز جمعہ کے خطبہ ميں اس ملک کے لوگوں کے احتجاجي مظاھرہ کو باامن جانا ہے اور اس ملک ميں پھيلتے ہوئے احتجاجي مظاھرہ کا پرجوش استقبال کيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬