03 May 2011 - 18:31
News ID: 2729
فونت
حجت الاسلام محدثي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام محدثي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلام فقط اقرار کلمہ شھادتين کا نام نہي بلکہ اسلام درحقيقت احکام پرعمل ہے کہا : حيات حضرت زهرا (س) ميں بہت سارے نمونے ديکھنے کو ملتے ہيں کہ اپ سياسي اور سماجي مسائل ميں موثر تھيں ?
حجت الاسلام محدثي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علميہ قم کے معروف استاد اور محقق ، حجت الاسلام جواد محدثي نے گذشتہ روز شام کے وقت حضرت فاطمہ زھراء کانفرنس ميں اپ کي سيرت خانہ داري پر روشني ڈالتے ہوئے کہا : گھرانوں کي بنيادوں کو جو چيز محکم واستوار رکھتي ہے وہ يہ ہے کہ ايک دوسرے کے حقوق کا لحاظ وپاس رکھا جائے ?

انہوں نے مزيد کہا : گھرانوں کا ماحول کچھ اس طرح کا ہو کہ سبھي ايک دوسرے کو محبت کي نگاہ سے ديکھيں ، جيسا کہ ھم اسے حضرت علي (ع) اور زهرا (س) کي حيات ميں بخوبي محسوس کرتے ہيں ?

حجت الاسلام محدثي نے پيغمبر اکرم (ص) اورحضرت فاطمه (س) کا ايک دوسرے کے احترام کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : والدين کا اپنے بچوں سے محبت کا اظھار ، ماں باپ کا بچوں کے ساتھ مناسب برتاو اور بچوں کا ماں باپ کا احترام کرنا اور ان سے محبت کرنا گھرانے کي بنيادوں ميں استحکام لاتا ہے ?

اس محقق نے بيان کيا : اھل بيت عليھم السلام کا اسوہ اور نمونہ عمل ہونے کا مطلب يہ ہے کہ ان کي مکمل اطاعت کرکے ہي کامياب ہوسکتے ہيں ?

انہوں نے سادگي ، قناعت اور دنيا کي رنگينيوں سے دوري حضرت زهرا (س) کے گھرانے کي خاصيت بيان کرتے ہوئے کہا : خاندان اھلبيت کي سادہ زيستي ان کي ناداري کي علامت نہي ہے بلکہ ان کي فداکاري پہ گواہ ہے ?

حجت الاسلام محدثي نے اپ کي سياسي اور سماجي سيرت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اپ نے ضرورت پڑنے پرحق دفاع ميں قيام فرمايا ، خطبہ فدک ، ولايت اميرالمومنين کا دفاع ، محرومين کا خيال اورانفاق جيسے اعمال اس مدعي پرتاريخي شاھد ہيں ?

انہوں نے تاکيد کي : اسلام فقط اقرار شھادتين کا نام نہي ہے بلکہ عمل کو اسلام ميں خاص اھميت حاصل ہے ، دوسروں کے درد کو سمجھنا اسلامي تعليمات ميں خاص اھميت کا حامل ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬