05 May 2011 - 18:44
News ID: 2740
فونت
رسا نيوزايجنسي - شيخ احمد قطان نے بحرين کي جنايتوں کي مذمت کرتے ہوئے حماس اور فتح کے اتحاد پر مبارک باد پيش کي ?
شيخ احمد قطان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجمع «قولنا والعمل» لبنان کے سربراہ ، شيخ احمد قطان نے گذشتہ روز بحرين کي موجودہ تبديليوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے آل خليفه اور ال سعود کي عوام پہ تشدد اور مساجد وامام بارگاہوں کے انھدام کو انساني حقوق کي پائمالي جانا ?

قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں 14 فروري سے ملک کے موجودہ نظام اور شيعہ اکثريت کے خلاف تبعيض اميز برتاو کے خلاف عوامي احتجاج کيا جارہا ہے ، اس اعتراض کے جواب ميں موجودہ بادشاہي نظام نے عربستان سعودي اورمتحدہ عرب امارات کي فوجي مدد سے ابھي تک 35 افراد شھيد ، سيکڑوں افراد زخمي اور ھزاروں لوگ کو حراست ميں لے ليا ہے کہ ان گرفتار ہونے والوں ميں تقريبا 40 عورتيں ہيں ?

موصلہ رپورٹ کے مطابق معترضين کے علاج کے جرم ميں 47 ڈاکٹر اور نرسيں بھي جيل کي سزائيں بھگت رہي ہيں ?

ان تمام مظالم کے بعد بھي مظاھرين کا اصرار ہے کہ اپني مانگوں کے پورا ہونے تک اعتراض کرتے رہيں گے ?

شيخ احمد قطان نے فتح و حماس کے اتحاد پر خوشي کا اظھار کرتے ہوئے فلسطينوں کو مبارکباد پيش کي اور کہا : اميد کہ يہ اتحاد صھيونيت سے مقابلے ميں پيچھے ہٹنے کا سبب نہ بنے گا بلکہ يہ اتحاد پيروزي کي جانب اٹھتے ہوئے قدم ہوں گے ?

واضح رہے کہ فتح و حماس کے درميان اتحاد فلسطينيوں کي مستقل حکومت کي تشکيل کا زمينہ فراھم کرسکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬