08 May 2011 - 19:25
News ID: 2746
فونت
ربيعيه عربستان کے امام جمعہ :
رسا نيوزايجنسي - ربيعيه عربستان کے امام جمعہ نے بن لادن کے مارے جاني کي خبر کو امريکا کے اسلامي ممالک سے نکلنے کا مقدمہ بيان کيا ?
 شيخ عبدالکريم الحبيل

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ربيعيه عربستان کے امام جمعہ ، حجت الاسلام شيخ عبدالکريم الحبيل نے شھر ربيعيه کي مسجد العباس (س) ميں کثير مجمع سے خطاب کرتے ہوئے بن لادن کے مارے جانے کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : بن لادن اور اس کے پيروکاروں نے وحشيانہ جنايتوں کے ذريعہ اسلام کے حقيقي چہرے کو مسخ کرکے اسلام کا غير حقيقي چہرہ دنيا کے سامنے پيش کيا ?

انہوں نے بن لادن کو امريکا کا تربيت يافتہ بتاتے ہوئے کہا : امريکا نے بن لادن اور القاعدہ کو اپنے سازشوں کو عملي جامعہ پہنانے کي غرض سے پيدا کيا اور اسي بنياد پر اسلامي ممالک پر حملہ کيا اور اج جب اس ملک کے حکام نے بن لادن کے مارے جانے کي خبر نشر کردي ہے تو ضروري ہے کہ اسلامي ممالک کي سرزمين ترک کرديں اور مسلمانوں کو ارام کي سانس لينے ديں ?

حجت الاسلام الحبيل نے بحريني ڈاکٹرس کي ال خليفہ انتظاميہ کے ہاتھوں محاکمہ پر شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : ال خليفہ حکومت کے خلاف اواز اٹھانے والے ڈاکٹرس کے ايک گروپ کا محکامہ تاريخ کا بدترين حادثہ ہے اور بحريني حکام کے ظلم واستبداد پر کھلي دليل ہے ?

ربيعيه عربستان کے امام جمعہ نے مزيد کہا : دنيا کي ازاد ملتيں ، ميڈيکل ايسوسي ايشن ، انساني حقوق کي تنظيميں اور يونيسکو ان ڈاکٹرس کا دفاع کريں اور موقع نہ ديں کہ ال خليفہ اپني سست دليلوں کي بنياد پہ ان کا محاکمہ کرسکيں ?

انہوں نے مفتي عربستان کي ذريعہ مھدويت کي توھين کئے جانے پرمذمت کرتے ہوئے کہا : ھم گذشتہ دنوں عقائد مھدويت کي توھين کے شاھد رہے ہيں اور يہ حملہ اس بات کا بيان گر ہے کہ انتظار مصلح بشريت کا عقيدہ مسلمانوں ميں تيزي سے پھيل رہا ہے اوراسي بنياد پر اس عقيدہ پر دشمنوں کے حملے پڑھتے جارہے ہيں ?

شيخ عبدالکريم الحبيل نے تاکيد کي : ظهور امام زمان (عج) کا عقيدہ فقط شيعوں ہي سے مخصوص نہي ہے بلکہ دنيا کے تمام مسلمان اس سے متفق ہيں فقط اپ کي ولادت کے سلسلے ميں اختلاف پايا جاتا ہے کہ سني کہتے ہيں کہ اپ ابھي پيدا نہي ہوئے اور شيعہ معتقد ہيں کہ اپ پيدا ہوچکے اور پردہ غيبت ميں تشريف فرما ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ مفتي عربستان ، شيخ عبدالعزيز آل الشيخ نے گذشتہ ھفتے شديد لہجے ميں عقيدہ مھدويت پر حملہ کيا تھا اور امام غائب کے عقيدے کو شيعوں کا عظيم جھوٹ بيان کيا تھا ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬