12 May 2011 - 20:02
News ID: 2767
فونت
سيد عمار حکيم :
رسا نيوزايجنسي – مجلس اعلاء اسلامي عراق کے سربراہ سيد عمار حکيم نے عربي ملتوں کے قيام کو فرقہ وارانہ رنگ دينا علاقے کيلئے نہايت خطرناک بيان کيا ?
سيد عمار حکيم


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامي عراق کے سربراہ ، حجت الاسلام سيد عمار حکيم نے اپني ھفتہ وارثقافتي نشست ميں بغداد ميں فتح وحماس کے اتحاد کا استقبال کرتے ہوئے کہا : فتح وحماس کا اتحاد فلسطين اور عربي ممالک کي اھم ترين تبديليوں ميں سے ہے کيوں کہ فلسطيني گروہوں کا اتحاد ان کے مقتدر ہونے کا سبب ہوگا ?

انہوں نے بعض عربي ممالک کي جانب سے زور ازمائي کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : بعض عربي حکام زور کے ذريعہ ملک کي ويراني کا سبب بنے ہيں بہتر ہے کہ حکومتيں سياسي اصلاحات انجام ديں اور ملک ميں تيزي سے جمھوريت محقق کريں ?

مجلس اعلاء اسلامي عراق کے سربراہ نے مزيد کہا : عربي ملتوں کے قيام کو فرقہ وارانہ رنگ دينا علاقے کيلئے نہايت خطرناک ہے کيوں کہ اپسي جنگوں کے اغاز کا سبب ہوگا جو لوگ يہ سوچتے ہيں کہ اس طرح اپنے مقصد ميں کامياب ہوں گے سراسر غلطي پر ہيں اوروہ جان ليں کہ شکست ان کي منتظر ہے بہتر ہے کہ اختلافات کے حل ميں گفتگو اور مصالحت کا راستہ اپنائيں ?

انہوں نے علاقے ميں ايران کے اثرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عرب ليگ اور اسلامي کانفرنس تنظيم اسلامي وعربي بيداري سے مکمل استفادہ کرے اورايران وعربي روابط کو عملي جامہ پہنائے کيوں کہ ايران و عربي ممالک کا رابطہ علاقے ميں امنيت کا ضامن ہے ?

سيد عمار حکيم نے عراق ميں پھيلتي ناامني پر پريشاني کا اظھار کرتے ہوئے کہا : شھر حلہ ميں دھشت گردانہ حملہ جو بہت سارے بے گناہوں کے مارے جانے کا سبب بنا اس بات کا بيان گر ہے کہ عراق بحران سے روبرو ہے اور اس کے خاتمہ کے لئے جلد از جلد وزراء کا انتخاب لازمي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬