14 May 2011 - 13:45
News ID: 2769
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ شہر کربلا ميں آيت الله سيستاني کے نمائندہ نے عراق کے جيل سے القاعدہ کے رہنما کے فرار ہونے پر شديد تشويش اور تنقيد کي ?
حجت الاسلام شيخ عبدالمهدي کربلائي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مقدس شہر کربلا ميں آيت الله سيستاني کے نمائندہ حجت الاسلام شيخ عبدالمهدي کربلائي نے اس ھفتہ اپنے نماز جمعہ کے خطبہ ميں جو امام حسين عليہ السلام کے حرم مبارک ميں منعقد ہوئي عراق کے جيل سے القاعدہ کے رہنما کے فرار ہونے پر شديد تشويش اور تنقيد کي اور کہا : کئي مرتبہ ايسا ہو چکا ہے کہ جو مجرم عراقي باشندوں پر جرم و ظلم کرنے کي بنا گرفتار ہوا تھا وہ جيل سے فرار ہونے ميں کامياب ہو گيا اور ا?خر مرتبہ کے اس حادثہ ميں حفاظتي فورسز کو بھي شہيد کيا ?

انہوں نے وضاحت کي : امنيتي ڈپارٹمينٹ ميں ناکارہ افراد کي موجودگي اس ملک ميں نا امنيتي کا سبب ہے اور مجرموں کے خلاف عدالتي فيصلہ ميں تاخير و بعض قضات کا صحيح نہ ہونا اس ملک ميں نا امينت کا اصل راز ہے ?

حجت الاسلام کربلايي نے عراق ميں مالي کرپشن کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : کرپشن اور غبن کي زيادتي کہ جو اس ملک کے بعض سوشل سيکوريٹي تنظيم ميں پائي جاتي ہے اس کي بنا پر ضرورت مند خانوادہ اپنے مختصر سے تنخواہ سے بھي محروم رہتے ہيں ?

نماينده آيت الله سيستاني نے حکومت کو اس طرح کے کرپشن سے مقابلہ کرنے کي اپيل کي اور وضاحت کي : سربراہان ملک اور سياسي پارٹي اس سلسلہ ميں سنجيدگي سے قدم بڑھائيں اور اس مسئلہ ميں ملوس مفسدين کا محاکمہ کريں اور اس کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھينکے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬