19 May 2011 - 13:22
News ID: 2788
فونت
حجت الاسلام طائب:
رسا نيوزايجنسي - حوزه علميہ قم کے استاد نے ال سعود کي بحريني عوام پر لشکر کشي اور انساني جنايتوں کو محکوم کرتے ہوئے کہا : عربستان بحرين کے دلدل ميں غرق ہوجائے گا جيسا کہ امريکا عراق کے دلدل ميں پھنس کر رہ گيا ?
حجت الاسلام طائب

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، حوزه علميہ قم اور يونيورسٹي کے استاد حجت الاسلام مهدي طائب نے گذشتہ روز تاريخ سياسي اسلام کي سلسلہ وار نشست ميں جو انجمن حديث لوح و قلم کي بلڈنگ ميں منعقد ہوئي ممالک کے موجودہ حالات کو مورد بحث وگفتگو قرار ديا ?

انہوں نے اسلامي بيداري کي لہر کو انقلاب اسلامي ايران کا ائينہ بتاتے ہوئے کہا : علاقے کي ملتوں نے ايراني انقلاب کو سرلوحہ مشق قرار ديتے ہوئے ڈيکٹيٹرز کے مقابل علم قيام کھڑا کيا ?

حجت الاسلام طائب نے حرمين شريفين کے خادمين کي بحريني عوام پر لکشر کشي اور ان کے قاتل عام وزياديتوں کو محکوم کرتے ہوئے کہا : عربستان کا بحرين ميں جانا امريکا کے عراق ميں گھسنے کے مانند ہے اورانشاء اللہ عربستان اس دلدل ميں ڈوب کررہے گا جيسا کہ امريکا عراق کے دلدل ميں پھنس کر رہ گيا ?

انہوں نے عراق کي لکشر کشي ميں امريکا کے اخراجات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج تجزيہ کار افراد اس نتيجہ پر پہونچے ہيں کہ جلد از جلد عراق کي سرزمين ترک کردي جائے تو امريکا کے حق ميں زيادہ بہتر ہے کيوں کہ امريکا سنگين اخراجات سے روبرو ہے ?

اس تجزيہ نگار نے اسي طرح مستند " ظهوربہت نزديک ہے " ميں بيان کئے گئے مطالب کو بے بنياد قرار ديتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کے مقابل مکمل ھوشياري کي دعوت دي ?

حجت الاسلام طائب نے اس نشست ميں علاقے کي موجودہ صورت حال سے متعلق حاضرين کے سوالات کے بھي جوابات دئے ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬