24 May 2011 - 12:42
News ID: 2806
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي يوم نسواں کي مناسبت سے خواتين کے اجتماع سے خطاب ميں عورت کو گھر کي اہم ہستي اور کنبے کا مہکتا پھول بتايا ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے يوم نسواں کي مناسبت سے خواتين کے عظيم اجتماع سے خطاب ميں عورت کو گھر کي اہم ہستي اور کنبے کا مہکتا پھول بيان کيا ?

انہوں نے آپ نے مغربي معاشروں ميں عورتوں کو در پيش بحراني صورت حال کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : اسلامي نظام ميں عورت کے حقوق کي بازيابي کے لئے بہت سے اہم اقدامات کئے گئے ہيں تاہم خاندانوں ميں عورتوں سے ہونے والے سلوک کے سلسلے ميں کچھ مسائل ہنوز موجود ہيں جنہيں قانوني بنياديں تيار کرکے اور پھر ان پر عملدرآمد کے ذريعے حل کيا جانا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کے يوم ولادت اور يوم نسواں کي مناسبت سے منعقد ہونے والے عورتوں کے اجتماع سے خطاب ميں بنت رسول کي ولادت با سعادت کي مبارکباد پيش کي اور ممتاز خواتين کي شرکت سے اس اجتماع کے انعقاد اور مختلف مسائل منجملہ عورتوں اور کنبے سے متعلق ان کے دقيق اور تجزياتي نظريات کو کمالات اور بلنديوں کي سمت عورتوں کي پيش قدمي کي علامت قرار ديا اور فرمايا : اسلامي جمہوريہ ايران نے اہم کاميابياں حاصل کي ہيں جن ميں معاشرے کے حساس اور نازک امور کے سلسلے ميں صاحب نظر اور فرزانہ خواتين کي تربيت کرنا ہے? قائد انقلاب اسلامي نے اس وقت عورتوں کے تعلق سے دنيا کي بے شمار مشکلات کي بنياد معاشرے ميں عورت کي شان و منزلت کے سلسلے ميں مغرب کے غلط طرز فکر اور خاندان کے مسئلے ميں اس کي کج فہمي کو قرار ديا اور فرمايا کہ ان دونوں مشکلات کي وجہ سے دنيا ميں عورتوں کا مسئلہ باقاعدہ ايک بحران ميں تبديل ہو گيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عورتوں کے سلسلے ميں مغرب کے ظالمانہ طرز فکر کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا : مغرب نے مختلف معاشروں ميں جو غلط معيار رائج کيا ہے اس کي بنياد پر انسان دو حصوں ميں تقسيم ہوتے ہيں? ايک حصہ مردوں کي صنف پر مشتمل ہے جو مالک و مختار ہے اور دوسرا حصہ عورتوں کي صنف پر مشتمل ہے جسے مفادات کے لئے استعمال کيا جاتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اسي غلط زاويہ نگاہ اور طرز فکر کا نتيجہ ہے کہ اگر عورتيں مغربي معاشروں ميں کوئي مقام حاصل کرنا چاہتي ہيں تو انہيں حتمي طور پر خود کو ايسے سانچے ميں ڈھالنا پڑتا ہے جو مردوں يعني خود کو مالک و مختار سمجھنے والي صنف کے مزاج سے ميل کھاتا ہو اور يہ عورتوں کے حق ميں بہت بڑا ظلم اور نا انصافي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے قوموں کے فکري ميدان ميں اس غلط ثقافت کو رائج کرنے کے لئے مغرب کے اسٹريٹيجک منصوبہ سازوں کي منظم اور تدريجي کوششوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : يہي وجہ ہے کہ اگر آج کوئي بھي عمومي مقامات پر عورتوں کے آرائشي وسائل کے طور پر استعمال کے خلاف آواز اٹھائے تو اس پر مغرب کے سياسي و تشہيراتي اداروں کي يلغار ہو جاتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے مغرب ميں حجاب کي اعلانيہ مخالفت کو عورتوں کے سلسلے ميں ظالمانہ طرز فکر کا ايک نتيجہ قرار ديا اور فرمايا : مغرب والوں کا دعوي ہے کہ حجاب ايک مذہبي چيز ہے اور الحادي سماجوں ميں اسے نظر نہيں آنا چاہئے ليکن مغرب والوں کي جانب سے حجاب کي مخالفت کي اصلي وجہ يہ ہے کہ اس سے عورتوں کو "پيش کئے جانے اور ان کي بے آبروئي" کي مغرب کي اسٹريٹيجي کے لئے مشکلات پيدا ہو جاتي ہيں اور ان کے راستے ميں رکاوٹيں آتي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے دنيا کے سرکاري مراکز کي رپورٹوں کا حوالہ ديتے ہوئے کنبے کي بنيادوں کے تزلزل، عورتوں کي شرمناک اور دردناک تجارت ميں اضافے، ناجائز بچوں کے مسئلے اور بغير شادي کئے مرد اور عورت کے ايک ساتھ رہنے کو عورت سے غلط فائدہ اٹھانے کے مغربي نقطہ نگاہ کے مذموم عواقب سے تعبير کيا اور فرمايا : اسلامي جمہوريہ کو چاہئے کہ بغير کسي پردہ پوشي کے علي الاعلان عورت کے سلسلے ميں مغرب کے غلط نظريات پر سنجيدہ اور مسلسل تنقيد کرے اور عورت کے حقيقي مقام و منزلت کے دفاع کے فريضے پر عمل پيرا رہے?

قائد انقلاب اسلامي نے خاندان کے سلسلے ميں مغرب کے غلط نظرئے کو دوسري بڑي مشکل قرار ديا جو مغربي معاشروں ميں عورتوں کے سلسلے ميں بحرانوں کي جڑ ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا : مغرب کے برخلاف، خاندان اور عورت کے مقام و مرتبے کے سلسلے ميں اسلام کا نظريہ بالکل واضح اور روشن ہے اور پيغمبر اسلام اور ائمہ اطہار عليہم السلام نے اپنے مختلف اقوال ميں اس بلند مقام پر خاص تاکيد فرمائي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عورت اور خاندان کے سلسلے ميں اسلام کے نقطہ نگاہ اور احکامات پر عملدرآمد کے لئے با قاعدہ قانوني بنيادوں اور ان کي اجرائي ضمانت کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا : اسلامي انقلاب کے بعد بہت سے کام انجام دئے گئے ليکن عورت کے بارے ميں اور خاندان کے ماحول کے طرز عمل کے سلسلے ميں ہنوز کچھ نقائص ہيں جنہيں رفع کيا جانا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : خاندان کا ماحول عورت کے لئے ايک محفوظ، با عزت اور پرسکون ماحول ہونا چاہئے تاکہ عورت کنبے کي حفاظت کے اپنے فريضے کو بنحو احسن انجام دے سکے?

قائد انقلاب اسلامي نے انقلاب سے قبل عورت کے سلسلے ميں رائج ہولناک انداز فکر اور سلوک کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : ايراني عورت اپنے سچے گوہر ايمان کے ذريعے اس تباہ کن ماحول پر غالب آئي اور انقلاب کي فتح اور تسلسل کے بنيادي ستونوں ميں تبديل ہو گئي?

قائد انقلاب اسلامي نے گزشتہ تين عشروں کے دوران عورت کے مقام و مرتبے کے ارتقاء کے عمل سے متعلق مثبت طرز فکر کو حقيقت پسندانہ طرز فکر قرار ديا اور مختلف سياسي، سماجي، ثقافتي اور خاص طور پر علمي ميدانوں ميں عورتوں کي قابل تعريف پيشرفت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : اس افتخار آميز عمل کي چوٹي پر شہداء اور مجاہدين کي مائيں اور بيوياں صبر و استقامت کے قابل تقليد نمونوں کي حيثيت سے کسي کہسار کي مانند کھڑي نظر آتي ہيں اور دوسروں کو ايمان و ايثار کا درس ديتي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ساتھ ہي يہ تاکيد بھي فرمائي کہ يہ مثبت طرز فکر خاميوں کے نظر انداز ہونے کا باعث نہيں بننا چاہئے بلکہ نقائص اور مشکلات کي صحيح نشاندہي اور ان کے ازالے کے ذريعےعورتوں کے سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ کے کامياب تجربے کو اور سرعت بخشنا اور دنيا ميں رائج مغرب کي غلط ثقافت پر غالب آنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : عورتوں کے سلسلے ميں بنيادي کام خاتون مفکرين کے مطالعات اور تحقيقات کي روشني ميں انجام دئے جائيں تاکہ بفضل پروردگار عورتيں اس ميدان ميں بڑے قدم اٹھائيں اور اسلامي جمہوريہ ايران روز بروز اپنے بلند اہداف کے قريب پہنچے?

قائد انقلاب اسلامي نے بحث و مطالعے اور تحقيق کے لئے عورتوں اور خاندان کے موضوع کو انتہائي اہميت کا حامل قرار ديتے ہوئے فرمايا : اسي بات کے مد نظر اسٹريٹيجک نظريات کے سلسلہ وار اجلاسوں کا آئندہ زير بحث آنے والا ايک موضوع عورتوں اور خاندان کا موضوع ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اس اجلاس سے متعلق بحث ميں دانشور خواتين کي سنجيدہ شراکت کي دعوت دي اور فرمايا : عورت کے مسئلے سے متعلق ابواب کو ماہرانہ اور عالمانہ انداز ميں اور خالص اسلامي و انقلابي منابع کي بنياد پر اسٹريٹيجک نظريات کے اجلاس ميں پيش کيا جانا چاہئے تاکہ اس سے حاصل ہونے والے نتائج آئندہ کي منصوبہ سازي اور اجرائي اقدامات کي بنياد قرار پائيں?

اس اجتماع ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل دس دانشور خواتين نے مختلف سياسي، سماجي اور ثقافتي موضوعات کے سلسلے ميں اپنے نظريات پيش کئے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬