24 May 2011 - 13:35
News ID: 2808
فونت
عباس کميلي نے حکومت کو متنبہ کيا ؛
رسا نيوزايجنسي - جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ عباس کميلي نے حکومت سندھ سے بے گناہ شيعہ نوجوانوں کے بجائے حقيقي دھشت گرد طالبان کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کيا ?
عباس کميلي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ عباس کميلي نے گذشتہ دنوں حيدر آباد پريس کلب ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچي ميں بلا جواز گرفتاريوں پر حکومت سندھ اور پوليس کے متعصبانہ رويہ کي شديد مذمت کي ?

انہوں نے کراچي ميں سعودي سفارتخانہ پر ہونے والے حملے اور سعودي سفارتکار کے مارے جانے پرشديد مذمت کرتے ہوئے کہا : حکومت اس دہشت گردانہ کاروائي کي باقاعدہ ذمہ داري قبول کرنے والے کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان کو گرفتار کرے ?

انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کيا : بے گناہ شيعہ نوجوانوں کو حراست ميں لينے والي سندھ پوليس اور سي آئي ڈي کے خلاف ايکشن لے وگرنہ ملت جعفريہ ہر گز شيعہ نوجوانوں کي بلا جواز گرفتاريوں پر خاموش نہيں رہے گي ?

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر جعفريہ الائنس پاکستان کے علامہ نثار قلندري،علامہ باقر عباس زيدي،شبر رضا، سلمان مجتبي اور حيدر آباد کے صدر راشد رضوي بھي موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬