26 May 2011 - 13:33
News ID: 2820
فونت
رسا نيوزايجنسي – گزشتہ برس کي فعاليتوں کا جائزہ لينے اور حج امسال کي تياريوں کے سلسلے ميں 13 جون کودلي ميں حج کانفرنس ہوگي ?
حج کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پورے ھندوستان کي حج کميٹيوں کے ذمہ داران ، مسلم پارليمنٹ ممبران ، مرکزي اور رياستي مسلم وزراء ، ممبران اسمبلي اور حج کے مختلف شعبے ميں رضاکار تنظيموں کے نمائندوں کي موجودگي ميں 13 جون کو نئي دلي ميں حج کانفرنس منعقد کي جائے گي ?

حج کميٹي اف انڈيا کے وائس چيئرمين اور دلي اسمبلي کے ممبر حسن احمد نے کل يو اين ائي کو اطلاع دي ديتے ہوئے بتايا : گذشتہ برس عدالتي کاروا?ئي کي وجہ سے حج کميٹي کا کام اور مکہ مکرمہ ميں رہائش گاہيں لينے کا سلسلہ کافي تاخير سے شروع ہونے کي بناء پر حاجيوں کو کچھ پريشانياں ہوئي تھيں مگر امسال حج سے متعلق ھر کام وقت پر ہونے کي وجہ سے حاجي کسي قسم کي پريشاني سے ربرو نہ ہوں گے ?

انہوں نے اس سلسلے کي سرگرميوں کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : مکہ مکرمہ ميں رہائش گاہيں لينے کا کام پوري شد ومد سے جارہي ہے اور مدينہ منورہ ميں رہائش گاہوں کا معاہدہ اگلے ماہ کيا جائے گا ?

مسٹر حسن احمد نے حاجيوں سے اس مقدس سفر ميں کم سے کم سامان لے جانے اپيل کرتے ہوئے کہا : حجاج کھانے پينے کي اشياء لے جانے سے گيرز کريں کيوں کہ مکہ مکرمہ اور مدينہ منورہ ميں کھانے پينے کي اشياء وافر مقدار ميں دستياب ہيں ?

انہوں نے اس مقدس سفر کے لئے حاجيوں کي تعداد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھندوستان سے حج کا تقريبا ايک لاکھ چار ھزار حاجيوں کا کوٹہ مقرر ہے اس کے علاوہ پرائيوٹ ٹور اپريٹرز کا 45 ھزار کا کوٹہ ہے ?

انہوں نے اس سفر ميں درپيش حجاج کے اخراجات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حج کميٹي اف انڈيا کے ذريعہ حج پر جانے والے حاجي کو کم از کم ايک لاکھ چھ ھزار روپئے في کس جمع کرنے ہوتے ہيں جس ميں حج کے تمام اخراجات شامل ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬