26 May 2011 - 15:59
News ID: 2821
فونت
20 جمادي الثانيہ کي مناسبت سے کراچي ميں :
رسا نيوزايجنسي - 20 جمادي الثانيہ کي مناسبت سے ايراني کلچرھاوس کراچي ميں فاطمہ محافظ ولايت سمينار کا انعقاد کيا گيا ?
سمينار فاطمہ محافظ ولايت

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، 20 جمادي الثانيہ ولادت با سعادت دختر رسول اکرم (ص)، مادر حسنين (ع) سيد? النساء العالمين جناب سيدہ فاطم? الزہرا سلام اللہ عليہا کے موقع پر '' فاطمہ محافظ ولايت '' کے عنوان سے ايرا ني کلچر ھاوس کراچي ميں اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان (شعبہ طالبات)، مجلس وحدت مسلمين (خواتين ونگ) اماميہ آرگنائزيشن پاکستان(خواتين)اور طالبات مدارس کي جانب سے ايک سمينارکا انعقاد کيا گيا ?

اس سمينار ميں فاطمہ سبز واري نے جناب فاطمہ زھراء سلام اللہ کي سيرت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اپ نے اپني مختصر سي حيات ميں اسلام کے لئے عظيم وقابل ذکر کارنامے انجام دئے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : فاطمہ سلام اللہ عليھا کا کردار زندگي کے ھر مرحلے ميں دور سابق وحاضر کي خواتين کے لئے نمونہ عمل ہے جس پر ھم عمل کرکے اپنے معاشرے کو گلستان بنا سکتے ہيں ?

اس پروگرام کي خصوصي مھمان خانم فصيحہ فاتحي ايراني نے بھي اپ کي سيرت پر روشني ڈالتے ہوئے کہا : فاطمہ زھراء سلام اللہ نے رسول اسلام کي وفات کے بعد امامت و امام وقت کي مکمل حمايت کي جو اج کي خواتين کے لئے عظيم درس ہے ?

واضح رہے کہ اس موقع پر لڑکيوں اور خواتين نے منقبت خواني کرکے شانِ جناب بنت ِ پيغمبر مآب (ص) حضرت فاطم? الزہرا سلام اللہ عليہا ميں عقيدت اور محبت کے پھول نچھاور کئے اور ساتھ ہي کمسن حافظِ قرآن بچيوں نے منفرد انداز ميں قرأ ت قران کا مظاہرہ کيا?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬