29 May 2011 - 16:18
News ID: 2831
فونت
تحرير: تصور حسين شہزاد
رسا نيوزايجنسي - تاريخ کے آئينے ميں امريکيوں کا اپنا کردار وسيع تناظر ميں طالبان والا ہي ہے اور پھر اس حقيقت سے کسي کوانکارنہي کہ طالبان اور القاعدہ کي تعمير ميں خود امريکہ کا ہي ہاتھ ہے ، قومي سلامتي کے منافي سرگرميوں ميں بليک واٹر کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے واضح اور ٹھوس ثبوت موجود ہيں ، کوئي بھي محب وطن اپنے ہي ملک کے ادارے اور اہلکاروں پر حملے نہيں کر سکتا بدون شک اس طرح کے اقدامات ميں ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے ، سياسي و مذہبي جماعتوں کے اھل کار، عام شہريوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دشمن نے فوج کو بھي نشانہ بنانا شروع کر ديا ہے دوسري جانب ايسے واقعات سے نمٹنے کيلئے حکومت وقت کي تمام تر حکمت عملي بےاثر دکھائي ديتي ہے ?
سانحہ کراچي اور حکمرانوں کي شتر مرغ والي روش


سابق امريکي صدر بش کي سابق پاکستاني ہم منصب پرويز مشرف کو آدھي رات کو آنے والي ٹيلي فون کال سے لے کر آج تک اور نہ جانے مزيد کب تک پاکستان ايک عذاب ميں مبتلا رہے گا? اس فون کال سے قبل بھي ايک آمر نے پاکستان ميں سوويت روس کے خلاف مجاہدين تيار کئے تھے، جنہوں نے خدا کے نام پر امريکہ کے لئے جانيں قربان کيں? ايک آمر کے تخليق کردہ وہي مجاہد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے آمر کے لئے دہشت گرد بن گئے? اگر يہ مجاہد حقيقي اسلام کے لئے لڑ رہے ہوتے تو يقيناً ايسانہ ہوتا ليکن چونکہ ان کا مقصد امريکي خوشنودي تھا اس لئے امريکہ نے ايک تير سے دو شکار کئے ، ايک تو انہيں روس کے خلاف استعمال کيا، دوسرے اسے مسلمانوں بالخصوص پاکستاني مسلمانوں کے خلاف استعمال کيا? يہي وجہ ہے کہ ضياء الحق کے دور ميں پورا ملک فرقہ واريت کي آگ کي لپيٹ ميں رہا اور وہ امريکہ کي دي ہوئي فہرست کے مطابق شيعہ مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بناتا رہا ? اج بھي دہشت گردي کا وہ سلسلہ جاري ہے اور شيعہ مسلمانوں کے بعد قومي و دفاعي ادارے ان ”مجاہدين“ کا نشانہ بننے لگ گئے? يہ مجاہدين اب بھي امريکہ کے لئے ناپسنديدہ ہو نے کے باوجود اسي کے ايجنڈے پر عمل پيرا ہيں? امريکہ کي نظريں پاکستان کے ايٹمي اثاثوں پر ہيں اور سي آئي اے اس پر اپنا مکمل قبضہ جمانا چاہتي ہے اسي بنياد پرسيکورٹي اداروں کو نشانہ بنا کر ايٹمي وار ہيڈز تک رسائي کي راہ ہموار کي جا رہي ہے?

پاک بحريہ کے پي اين ايس مہران ميں ہونے والے خوفناک واقعے نے نہ صرف پوري قوم کو حيران کر ديا ہے بلکہ ملک کے دفاعي نظام پر بھي کئي ايسے سوالات اُٹھنا شروع ہو گئے ہيں? گزشتہ ايک ماہ کے دوران پاک بحريہ کو چار بار نشانہ بنايا گيا جبکہ تين سالوں ميں پانچ بار ملکي بحري حدود، سمندري اور ساحلي مفادات کي محافظ فوج نشانہ بني? 4 مارچ 2008ء کو لاہور ميں پاکستان نيوي وار کالج ميں دو خودکش حملے ہوئے، جس ميں 6 افراد جاں بحق جبکہ 23 سے زائد زخمي ہوئے? 26 اپريل 2011ء کو کراچي کے علاقے ڈيفنس اور بلديہ ٹاؤن ميں پاک بحريہ کي بسوں کے قريب دو دھماکوں ميں 6 افراد جاں بحق اور 37 زخمي ہو گئے تھے? صرف دو دن کے وقفے کے بعد 28 اپريل کو کراچي کے علاقے کارساز ميں پي اين ايس مہران کي بس کے قريب زوردار دھماکہ ہوا? اس دھماکے ميں پاک بحريہ کے چار اہلکار شہيد ہوئے، جبکہ ايک راہگير بھي مارا گيا?

22 مئي 2011ء کو شاہراہ فيصل پر واقع پي اين ايس مہران پر دہشت گردي کے نتيجے ميں ايک ليفٹيننٹ سميت 10 اہلکار شہيد ہوئے جبکہ جن دو طياروں کو تباہ کيا گيا اُن کي تياري پر آٹھ ارب نو کروڑ روپے لاگت آتي ہے? پاک بحريہ کے کئي جوان اپني جان پر کھيل کر دہشت گردوں کے راستے ميں رکاوٹ بنے، ورنہ تباہي کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا? سولہ گھنٹے تک جاري رہنے والے اس آپريشن ميں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کے بھاگ جانے کي اطلاع ہے?

پاکستان کي دفاعي افواج کا حصہ ، پاک بحريہ ملک کي بحري حدود، سمندري اور ساحلي مفادات کي محافظ ہے? يہ دنيا کي چند بہترين بحري افواج ميں سے ايک ہے? پاک بحريہ نہ صرف ملکي دفاع اور سمندري جرائم کي روک تھام ميں اہم کردار ادا کر رہي ہے بلکہ اس نے قدرتي آفات کے دوران امدادي کاموں ميں بھي بڑھ چڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کيا? اس کے جوانوں نے ہر مشکل وقت ميں حوصلے اور ہمت سے ملک و قوم کا نام بلند کيا? افواجِ پاکستان بہادري اور جرات کي لازوال پاسداري کرتے ہوئے اندروني اور بيروني خطرات سے مادرِ وطن کا دفاع کر رہي ہيں? پاک فوج ہر ميدان ميں عوام کے شانہ بشانہ، متحد اور مضبوط کھڑي ہے اور دوسري جانب پاک بحريہ بھي دہشت گردي کے کينسر کے خلاف ايک عرصے سے نبرد آزما ہے? جي ايچ کيو کے بعد پاک نيوي پر حملوں کا مقصد مملکت کو غيرمستحکم کرنا اور بحري فوج کي طاقت کو توڑنا ہے? دشمن نے پہلي فرصت ميں ہي دو ايسے پي تھري سي اورين جہاز تباہ کر ديئے، جنہيں فضائي نگراني، آبدوز پر حملوں اور زميني حملوں کيلئے انتہائي موثر تصور کيا جاتا تھا? يہ دونوں طيارے چوبيس گھنٹے پرواز کي صلاحيت رکھتے تھے? نيوي کے شہيد جوانوں نے اپني جان پر کھيل جس تباہي سے روکا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ليکن سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ دہشت گرد اتنے منظم بھرپور اور جديد ترين ہتھياروں سے ليس ہو کر اتنے حساس علاقے ميں کيسے پہنچ گئے ؟

پي اين ايس مہران پاک بحريہ کا پہلا نيول ايئر اسٹيشن ہے? يہ بھي سُننے ميں آيا ہے کہ ايئر بيس پر چين اور ديگر ممالک کے انجينئرز بھي موجود تھے? اُسامہ کے خلاف ہونے والے آپريشن کے بعد جب ہر طرف سے پاکستان دباؤ ميں ہے اس موقع پر چين واحد ملک ہے جو پاکستان کي حمايت ميں فرنٹ لائن پر آ گيا ہے? چين کے اشتراک سے تيار کردہ پي ايف ٹوئنٹي ٹو فريگيٹ پاک نيوي کے بحري بيڑے ميں شامل ہے? پي اين ايس شمشير سمندر سے فضاء ميں دور تک مار کرنے والے ميزائلوں اور جديد خود کار گنز سے ليس ہے? يہ جہاں ڈيتھ چارجز اور تار پيڈوز سے حملہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے جبکہ اس پر اينٹي سب ميرين ہيلي کاپٹرز بھي موجود ہيں? پي اين ايس شمشير سے پہلے چين کے اشتراک سے تيار کيا گيا پي اين ايس ذوالفقار بھي پاک چين دوستي کي زندہ مثال ہے? اس کے علاوہ برطانيہ کي جانب سے فراہم کردہ بحري جہاز پي اين ايس راہ نورد بھي پاک بحريہ ميں شامل ہے? يہ جہاز کيڈٹس اور سيلرز کي پيشہ ورانہ تربيت کيلئے برطانيہ سے حاصل کيا گيا ہے، جو قبل ازيں ايچ ايم ايس وليم کے نام سے برطانوي بحريہ ميں شامل تھا? پاکستان نيوي کے مطابق يہ جہاز سيٹلائٹ کميوني کيشن سسٹم، نيوي گيشن ريڈارز، بلٹ ان اليکٹرونک چارٹنگ سسٹم، کنٹرول سسٹم سميت جديد سنسرز اور آلات سے ليس ہے?

پاکستان نيوي کي طاقت ميں چار نئے ريڈ نائن اي سي ہيلي کاپٹر اور ايک اليکٹرانک وار فيئر کرافٹ بھي شامل ہيں? پاک بحريہ کي طاقت کا اندازہ اس سے بھي بخوبي لگايا جا سکتا ہے کہ اس نے ٹاسک فورس 151 کي کمانڈ سنبھال رکھي ہے? کئي ممالک کي بحري افواج اس ٹاسک فورس کا حصہ ہيں جبکہ اس ٹاسک فورس کا دائرہ کار خليج عدن اور صوماليہ کے ساحلي پانيوں پر مشتمل ہے? ٹاسک فورس 151 کا مقصد بحري قزاقي کي روک تھام اور سمندروں پر قانون کي بالادستي قائم کرنا ہے? اس کے علاوہ پاک بحريہ اپني قوت ميں اضافے اور ملک کے دفاع ميں فوقتاً فوقتاً کئي ميزائل تجربات بھي کرتي رہي ہے? پاک بحريہ کے دفاع کو مضبوط کرنے ميں چين نے سب سے زيادہ اہم کردار ادا کيا? اس کو نشانہ بنانے کا ايک مقصد اس کي دفاعي طاقت کو توڑنا، جبکہ دوسرا چين کو پاکستان کي حمايت سے دستبردار کرانا بھي ہو سکتا ہے کيونکہ ماضي ميں بھي کئي چيني انجينئرز نشانہ بنے? دفاع کے ساتھ ساتھ چين گوادر پورٹ کي تعمير، سينڈک سے سونا نکالنے اور حب ميں قيمتي پتھروں کي تلاش جيسے اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے?

پاکستان کي دفاعي قوت کو ختم کرنے کيلئے دشمن نبردآزما ہے? اس سے قبل مئي 2002ء ميں کراچي کے ايک ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکے ميں پاکستان نيوي کے لئے کام کرنے والے گيارہ فرانسيسي انجينئرز اور تين پاکستاني ہلاک ہو گئے تھے? پي اين ايس مہران پر حملے کے دوران امريکا کا کردار بھي مشکوک ہے? امريکي اخبار کي رپورٹ کے مطابق اُن کے ماہرين اکثر اس بيس پر موجود ہوتے ہيں ليکن پينٹاگون نے اس بات کي ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت کوئي امريکي اس بيس پر موجود نہيں تھا? يوں لگتا ہے کہ دشمن ايک طرف ہماري دفاعي قوت کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ايسے حملوں سے چين کو پاکستان سے دوستي کا سبق بھي سکھا رہا ہے? حکومتي رپورٹ کے مطابق اس ايئر بيس پر چين اور ديگر ممالک کے ماہرين بھي موجود تھے جنہيں آپريشن شروع ہوتے ہي محفوظ مقامات پر منتقل کر ديا گيا تھا? پاکستان ميں غير ملکيوں کو نقصان پہنچانا، انہيں اغواء کرنا، قتل کرنا اور دہشت گردي کا نشانہ بنانا يہ ثابت کرتا ہے کہ دشمن پاکستان کو غيرمستحکم کرنا چاہتا ہے?

پاک بحريہ نے بروقت آپريشن کر کے غيرملکيوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر ديا ورنہ دہشت گردوں کا اصل منصوبہ بھي دفاعي قوت کے خاتمے کے ساتھ ان غيرملکي ماہرين کو قتل کرنا ہو سکتا تھا?

پوليس اور انٹيلي جنس حکام پاک نيوي پر ہونيوالے حاليہ حملوں کا ذمہ دار کالعدم تحريک طالبان پاکستان اور بلوچ عليحدگي پسند عسکريت پسندوں کو قرار دے رہے ہيں? نيوي کي بسوں پر حاليہ حملوں کي ذمہ داري بھي بلوچستان لبريشن فرنٹ نے قبول کي، ليکن سندھ پوليس کے سپيشل انويسٹي گيشن يونٹ کے مطابق ان حملوں ميں لشکر جھنگوي بھي ملوث ہے? نيوي کے اہلکاروں کي بسوں کو نشانہ بنانے ميں بليک واٹر کے اہلکار بھي ملوث ہو سکتے ہيں جبکہ حکومت کالعدم تنظيموں کو مورد الزام ٹھہرا کر اپني ذمہ داري سے جان چھڑانے کي کوشش کرتي ہے?
تاريخ کے آئينے ميں امريکيوں کا اپنا کردار وسيع تناظر ميں طالبان والا ہي ہے اور پھر اس حقيقت سے کون انکار کريگا کہ ان طالبان اور القاعدہ کو بنانے والا خود امريکہ ہے? قومي سلامتي کے منافي سرگرميوں ميں بليک واٹر کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے واضح اور ٹھوس شواہد موجود ہے?

کوئي بھي محب وطن اپنے ہي ملک کے اداروں اور اہلکاروں پر حملے نہيں کر سکتا، يہ مکمل طور پر ملک دشمن عناصر کا کام ہے? سياسي و مذہبي جماعتوں کے کارکنان، عام شہريوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دشمن نے فوج کو بھي نشانہ بنانا شروع کر ديا ہے جبکہ ايسے واقعات سے نمٹنے کيلئے حکومت وقت کي تمام تر حکمت عملي بےاثر دکھائي ديتي ہے? اس ميں کوئي شک نہيں کہ ملک دشمن وہ عناصر جو بلوچستان کي پاکستان سے عليحدگي چاہتے ہيں، وہي عناصر پورے ملک کي سلامتي کو داؤ پر لگانے کيلئے بم دھماکے کروا رہے ہيں، مگر الميہ يہ ہے کہ ہمارے حکمران حقائق کے معاملے ميں شترمرغ کي روش پر عمل پيرا ہيں?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬