31 May 2011 - 19:14
News ID: 2846
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے آج صبح امام حسين عليہ السلام دفاعي يونيورسٹي ميں کيڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امريکہ اسلامي انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹيکنے پر مجبورہے ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے مقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آج صبح امام حسين عليہ السلام دفاعي يونيورسٹي ميں کيڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا : مشرق وسطي کے انتہائي حساس علاقے ميں شيطان بزرگ امريکہ کي پاليسيوں کي شکست اور علاقے کي اٹھ کھڑي ہونے والي قوموں کے اندر اسلامي نعروں کا نويد بخش احياء ملت ايران کے لئے بعض الہي وعدوں کے ايفاء کي علامت ہے اور اس راستے پر ثابت قدمي سے نصرت الہي کا وعدہ مکمل طور پر پورا ہوگا?

اپ نے باايمان، مجاہد، خلاقي صلاحيتوں سے آراستہ، پرجوش اور با بصيرت جوانوں کي ملک کي روز افزوں ضرورت پر زور ديا?

آپ نے گزشتہ بتيس برسوں کے دوران مختلف ميدانوں ميں سپاہ پاسداران انقلاب کي درخشاں کارکردگي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے انقلاب اور اسلامي نظام کي مجموعي پيشرفت ميں اس محکمے کي موثر، کامياب اور فعال شراکت کو سپاہ پاسداران کي مستحکم بنياد اور ستون کا ثمرہ قرار ديا اور فرمايا : اس مستحکم بنياد اور ستون کو اوائل انقلاب کے برسوں کے کٹھن واقعات کے دوران مومن، مجاہد اور انقلابي جذبات سے سرشار نوجوانوں نے تعمير کيا?

قائد انقلاب اسلامي نے سپاہ پاسداران انقلاب کي تشکيل عمل ميں لانے والے ايماني و انقلابي جذبے کو اس محکمے کے اندر علم و دانش اور خلاقيت و اختراعي صلاحيتوں کے پروان چڑھنے کا باعث قرار ديا اور فرمايا : يہ ادارہ عظيم الشان امام خميني رحمت اللہ عليہ کے فرمودات کي روشني ميں مقدس دفاع کے ميدان ميں اور جارح دشمنوں کے مقابلے ميں بھي نماياں رہا اور ملک کے اندر رونما ہونے والے انتہائي ابہام آميز اور گمراہ کن واقعات کے موقع پر بھي اپنے امتحان پر پورا اترا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے آج کے جوان پاسداروں کو آئندہ برسوں اور عشروں ميں اس ادارے کے مستحکم ستونوں اور بنيادوں سے تعبير کرتے ہوئے فرمايا : اسلامي انقلاب تيس سال قبل کے زمانے کي نسبت اس وقت زيادہ بلند مقام پر ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب کے آج کے جوانوں کو چاہئے کہ ادارے کے جوانوں کي پہلي نسل کي نسبت زيادہ بصيرت، آمادگي، شعور اور مجاہدانہ جذبے کے ساتھ ادارے کي عظيم ذمہ داريوں کے لئے خود کو تيار کريں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : شيطان بزرگ امريکہ نے ابتدائے انقلاب سے ہي اپني تمام فوجي، مالياتي، تشہيراتي اور سياسي توانائيوں کے ساتھ اسلامي انقلاب اور ملت ايران کا مقابلہ کرنے کي کوشش کي ليکن علاقے اور ايران کے سياسي ميدان کے حقائق اس بات کا بين ثبوت ہيں کہ اس وقت امريکہ اسلامي انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹيکنے پر مجبور ہو گيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے مشرق وسطي ميں امريکہ کي انتہائي اہم اور حساس پاليسيوں کي شکست کے تجزيہ نگاروں کے اعتراف کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : تيس سال قبل "شيطان بزرگ" نے اپنے ايک ہي بد عنوان مہرے يعني پہلوي حکومت کو گنوايا تھا ليکن آج وہ اپني گماشتہ حکومتوں کي وسيع پيمانے پر سرنگوني کا شاہد ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اس وقت تسلط پسندانہ نظام کي مربوط کوششيں بے اثر ہوکر رہ گئي ہيں جبکہ اسلام اور قرآن کو علاقے کي قوموں اور نوجوانوں کے درميان سکہ رائج الوقت کا درجہ حاصل ہو گيا ہے اور يہ حقيقت اس پرچم کے لہرائے جانے کي علامت ہو جو ملت ايران نے انيس سو نواسي ميں اس سرزمين پر بلند کيا تھا?

قائد انقلاب اسلامي نے مسئلہ فلسطين ميں امريکہ کي شکست کو شيطان بزرگ کي ايک ور بيچارگي قرار ديتے ہوئے فرمايا : حاليہ ہفتوں ميں علاقے کے مختلف ممالک ميں فلسطيني نوجوانوں نے ساٹھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود "يوم نکبت" منايا اور بے مثال اقدام کرتے ہوئے صيہوني حکومت کي سرحدوں کو توڑا?

آپ نے فرمايا : يہ دلنشيں حقيقت اسلام اور مسلمانوں کي حتمي فتح کے وعدہ الہي کے ايفاء کي شروعات ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ايراني قوم اور حکام کي ثابت قدمي اور ہوشياري کو وعدہ الہي کي تکميل کي لازمي شرط قرار ديا اور فرمايا : سب کو خيال رکھنا چاہئے کہ اس عظيم اور تيز رفتار حرکت ميں ہمارے قدم ڈھيلے نہ پڑنے پائيں، ہم اصلي اہداف کو فراموش نہ کريں اور اپني توجہ ديگر امور کي طرف نہ مڑنے ديں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا: جو لوگ ملت ايران کي عمومي پش قدمي کے عمل ميں انقلابي امنگوں کو فراموش کرکے ذاتي مسائل اور جاہ طلبي ميں پڑ گئے ہيں ان کا گناہ بہت عظيم اور ناقابل معافي ہے البتہ بفضل پروردگار ہماري قوم ان افراد سے متاثر ہونے والي نہيں ہے اور ان کو در خور اعتنا نہيں سمجھتي?

سپاہ پاسداران انقلاب کي امام حسين عليہ السلام کيڈٹ يونيورسٹي کي آج کي تقريب کے آغاز ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا قومي ترانا بجايا گيا جس کے بعد مسلح فورسز کے سپريم کمانڈر نے کيمپس ميں شہدا کے مقبرے ميں جاکر اسلام و انقلاب کے شہيدوں کے لئے بلندي درجات کي دعا کي? اس کے بعد ميدان ميں موجود فوجي دستوں نے پاسنگ آؤٹ پريڈ کي?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬