01 June 2011 - 16:57
News ID: 2850
فونت
مقتدي صدر :
رسا نيوز ايجنسي ـ صدر تحريک کے رہنما نے بحرين ميں دوبارہ حکومت کے خلاف اعتراض ميں ريلي کے منعقد ہونے کا استقبال کيا ہے ?
حجت الاسلام سيد مقتدي صدر

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق عراق ميں صدر تحريک کے رہنما حجت الاسلام سيد «مقتدي صدر» نے اپنے ايک پيغام ميں بحريني حکومت کے خلاف بحرين ميں ہو رہے مظاھرہ کو اس ملک کي عوام کو اپنے مطالبات کے حصول کا حق جانا ہے ?

اس پيغام ميں بيان کيا گيا ہے : ميں بحرين کے اندروني معاملات ميں مداخلت کرنے کا ارادہ نہيں رکھتا ہوں ليکن انساني ضمير مجبور کرتي ہے تا کہ اس ملک کي مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ھمدردي و يکجہتي اور ان کے دشمنوں سے نفرت کروں ? ميں امن مظاھروں کو جو بحرين کي عوام منعقد کر رہي ہے استقبال کرتا ہوں ?

سيد مقتدي صدر نے وضاحت کي : بحريني عوام کا قيام ايک قومي تحريک ہے اور جس کا شيعہ يا سني ہونے سے کوئي تعلق نہي ہے يہ کسي خاص قبيلہ يا پارٹي سے منحصر نہي ہے ? ميں اميد کرتا ہوں کہ اس ملک کي عوام اپنے مطالبہ کو حاصل کر لے گي اور قومي و شرعي مقصد جو وطن سے عشق کي علامت ہے اور بحرين ملک کي عمومي مفاد کي حفاظت کے لئے اپني کوشش کو پورا کريگي ?

صدر تحريک کے رہنما نے غيروں سے مطالبہ کيا ہے کہ بحرين کے اندروني معاملات ميں مداخلت نہ کريں اور وضاحت کي : اعتراض کرنے والوں کا مطالبہ بحرين کي عوام پر بے انتہا ظلم و ستم کي بنا پر ہے اور غيروں کو حق حاصل نہي ہے کہ اس ملک کے داخلي امور ميں مداخلت کريں
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬