رسا نيوزايجنسي – پاکستان کي مختلف تنظيموں کے سربراہان نے طالبان دھشت گردوں کي ازادي اورشيعہ بے گناہوں کي گرفتاري پر اظھار افسوس کيا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ عباس کميلي، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان حجت الاسلام حسن ظفر نقوي، مولانا صادق رضا تقوي، مولانا منور نقوي، آفتاب حيدر جعفري ، مولانا حسين مسعودي ، باقر زيدي، جعفر رضا نقوي اورعلي اوسط نے مشترکہ بيانيہ ميں شيعہ جوانوں کي غيرقانوني وواقعي گرفتاريوں پر نکتہ چيني کي ?
انہوں نے سندھ پوليس کي جانب سے شيعہ آباديوں پر چھاپے اور بے گناہ شيعہ جوانوں کي گرفتاريوں پر شديد غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حکومت بلا جواز گرفتاريوں کے حوالے سے سي آئي ڈي پوليس کي غنڈہ گردي کو کنٹرول کرے ?
انہوں نے سندھ پوليس اور سي آئي ڈي کے تعصبانہ رويہ کي بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا : مساجد، بازاروں اور سرکاري دفاتر پر حملے کرنے والے دہشت گرد آج تک آزاد ہيں اور بے گناہ شيعہ نوجوانوں کو بلا جوز اور بغير کسي ثبوت کے گرفتار کياجارہا ہے ?
انہوں نے ان اقدامات کے نہ روکے جانے کي صورت ميں سخت احتجاجي تحريک چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا : حکومت ملت جعفريہ کے صبر کا امتحان نہ لے ، صبر کے پيمانے لبريز ہو چکے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے