06 June 2011 - 12:24
News ID: 2860
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے حضرت امام علي نقي عليہ السلام کے يوم شہادت کے موقع پر اپنے ايک پيغام ميں بيان کيا : حضرت امام علي نقي عليہ السلام سلسلہ امامت کے گيارہويں تاجدار اور دراصل امامت وولايت کے حقيقي محافظ ہيں
حجت الاسلام  سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے حضرت امام علي نقي عليہ السلام کے يوم شہادت کے موقع پر اپنے ايک پيغام ميں بيان کيا : حضرت امام علي نقي عليہ السلام سلسلہ امامت کے گيارہويں تاجدار اور دراصل امامت وولايت کے حقيقي محافظ ہيں کيونکہ آپ کے ذريعے ہي خداوند کريم نے امام عصر کو دائمي تحفظ عطا فرمايا جس سے دنيا کو امامت کي حقيقتوں سے روشناسي ہوئي اور اسرار خداوندي عياں ہوئے?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اپنے پيغام ميں وضاحت کي : آپ کو اپنے اجداد اور سابقہ آئمہ کے مشن اور تعليمات کو اگرچہ مختصر عرصے کے ليے آگے بڑھانے کا موقع ملا ليکن يہ مختصر عرصہ بھي تاريخ ميں انمٹ نقوش رقم کر گيا جس ميں امام نے مہدي دوراں جيسي ہستي کي تربيت اور پرورش کي اور ہر قسم کے سنگين حالات ميں فريضہ امامت انتہائي ذمہ داري، حکمت عملي اور بصيرت کے ساتھ انجام ديا جس کے طفيل آج دنيا امامت کے فيوض و برکات سے گذشتہ کئي صديوں سے فيض ياب ہورہي ہے?

پاکستان کے شيعي رہنما نے کہا : حضرت امام علي نقي عليہ السلام نے جہاں امت مسلمہ کو قرآن کے الہي احکامات ، رسول اکرم (ص) کي سيرت طيبہ اور آئمہ معصومين کے فرامين مقدسہ کي طرف متوجہ رکھا وہاں ہر ميدان اور ہر مرحلے ميں وارث نبي (ص) ہونے کے ناطے امت کي رہنمائي فرمائي? يہ رہنمائي صرف اپنے حلقہء ارادت تک نہيں بلکہ عام مسلمان سے لے کر اس وقت کے حکمرانوں تک سب کے ليے يکساں اور برابر تھي يہي وجہ ہے کہ آپ نے اپنے آباء کي طرح امر بالمعروف اور نہي عن المنکر کا نبوي (ص) فريضہ انجام ديا اور اس راستے ميں شديد مشکلات برداشت کيں?

نقوي نے اپنے بيان ميں اشارہ کيا : امام علي نقي عليہ السلام نے امت مسلمہ کو تا قيامت رہبري و رہنمائي کا سامان بہم کرنے اور امامت کے سلسلے کو روز حشر تک محفوظ رکھنے کے ليے جس انداز سے حکمت عملي ترتيب دي اور جس طرح حکمرانوں اور دين دشمن طبقات کي سازشوں کا مقابلہ فرمايا اس کي مثال نہيں ملتي اگر آج عالم اسلام ميں عقيدئہ مہدويت کو مسلمہ حيثيت حاصل ہے تواس کا سبب فرمودات پيغمبر اکرم (ص) کے بعد علي نقي (ع) کي زحمات ہيں? لہذا ہميں پيغمبر گرامي قدر کے بعد حضرت امام علي نقي (ع) کا ممنون و مشکور ہونا چاہيے جنہوں نے ہميں دين اسلام سے وابستہ رہنے کے ايک مسلسل نظريہ اور عقيدہ عطا فرمايا?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے امت مسلمہ پر زور ديتے ہوئے کہا : حضرت امام علي نقي (ع) کي سيرت اقدس کا مطالعہ کر کے اس پر حقيقي معنوں ميں عمل پيرا ہونے کي جد و جہد کريں اور اپنے آپ کو امام عصر (ع) کے ساتھ وابستہ رکھے تاکہ قيامت تک مکمل استقامت اور واضح اور روشن راستے کے ذريعے عمل کيا جا سکے اور آخرت کي فلاح حاصل کي جا سکے?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬