09 June 2011 - 18:17
News ID: 2876
فونت
علي رضا استاديان/ ترجمہ سيد اشھد حسين نقوي
ماہ رجب کو حرام مہينوں ميں شمار کيا جاتا ہے ، قران کريم نے اسے حرم يعني صاحب حرمت کا نام ديا ہے اور اس ماہ ميں جنگ وقتال حرام ہے ? 1
شب عبادت شب آرزو

اس ماہ کو ديگرمہينوں کي بہ نسبت خاص اھميت حاصل ہے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ والہ وسلم کي فرمان کے مطابق ماہ رجب ماہ خدا ہے اورکوئي بھي مہينہ اس کي فضليت وحرمت کے ھم رتبہ نہي ہوسکتا اس ماہ ميں کفار سے جنگ جدال حرام ہے ، اگاہ رہيں کہ رجب ماہ پروردگار ، شعبان ميرا مہينہ اوررمضان ميري امت کا مہينہ ہے ، اگرکوئي ماہ رجب ميں ايک روزہ رکھے تو اس نے خدا کو خوش کيا اور وہ خدا کے غضب سے دور رہے گا ? 2

روايات کے مطابق ماہ رجب کا شمار ان مہينوں ميں سے ہوتا ہے جس ميں عبادت وراز ونياز کي بہت زيادہ تاکيد کي گئي ہے اس سلسلے ميں امام کاظم عليہ السلام نے فرمايا : رجب بہشت کي ايک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زيادہ سفيد شھد سے زيادہ شرين ہے اس لحاظ سے جو ايک دن بھي ماہ رجب ميں روزہ رکھے گا خداوند اس نہرسے اسے سيراب کرے گا ? 3
اسي طرح اپ نے ايک دوسري روايت ميں فرمايا : رجب عظيم مہينہ ہے جس ميں خداوند متعال نيک اعمال کي کئي گنا جزا ديتا ہے اور گناہوں کو بخش ديتا ہے ، پس جوبھي ماہ رجب ميں ايک روزہ رکھے گا ايک سال کے برابر جھنم سے دور ہوگا اور جو بھي اس ماہ ميں تين روزے رکھے گا جنت اس پر لازمي ہوگي ? 4

دنياے عرفان کے عظيم المرتبت استاد ، مرحوم ميرزا جواد آقا ملکي تبريزي نے کتاب المراقبات ميں ماہ رجب کي برتري کي دليلوں سلسلے ميں تحرير فرمايا : ماہ رجب ماہ حرام اور ماہ دعا ميں سے ہے يہ ماہ زمانہ جاہليت ميں بھي اسي حوالے سے مشھور تھا اس قديم زمانے کے لوگ اس ماہ کا انتظار کيا کرتے تھے تاکہ دعا ورازو نياز کرسکيں ، اسي طرح يہ ماہ ، ماہ اميرالمومنين عليہ السلام بھي ہے ، روايات کے مطابق ماہ شعبان ماہ پيغمبراسلام صلي اللہ عليہ والہ وسلم اور ماہ رمضان ماہ خدا وند متعال ہے ، اپ تمام عارفوں کو اس ماہ کے مخصوص اعمال انجام دينے کي تاکيد کيا کرتے تھے ?

ماہ رجب اتني زيادہ اھميت کا حامل ہے کہ ائمہ معصومين عليھم السلام کي جانب سے اس ماہ کے لئے مخصوص دعائيں اور اعمال وارد ہوئے ہيں جس ميں سے ماہ رجب کي دعائيں ، مخصوص الفاظ ميں استغفار ، عمرہ رجبيہ ، ائمہ معصومين کي زيارت ، مستحب نمازيں ، اعتکاف اور ليله الرغائب پہلي شب جمعہ کے اعمال کي جانب اشارہ کيا جاسکتا ہے ? 5
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬