12 June 2011 - 19:53
News ID: 2883
فونت
مصر کے معروف مصنف :
رسا نيوزايجنسي - مصر کے معروف مصنف اور صحافي نے بحريني تحريک کو مظلوم بتاتے ہوئے کہا : اطراف خليج فارس کي حکومتيں صھيونيت سے لڑنے کے بجائے ايران سے دشمني کے درپہ ہيں ?
حسنين هيکل

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دنياے عرب ومصر کے معروف مصنف اور صحافي محمد حسنين هيکل نے الجزيره چائنل سے گفتگو ميں بحريني قيام کو مظلوم بتاتے ہوئے کہا : بحرين کا انقلاب مظلوم رہا اور بحرين کي اکثريت شيعہ ہونے کے لحاظ سے عرب دنيا نے اس انقلاب کے ساتھ منصفانہ کردار ادا نہي کيا ?

انہوں نے بحرين ميں تبديليوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : بحرين بھي ديگرعربي اسلامي ممالک کي طرح شديد تبديليوں کا ضرورتمند ہے مگر عربي ممالک نے اس تبديلي کے قيام کو قومي قيام کے بجائے مسلکي ومذھبي قيام کا رنگ دے ديا ہے ?

حسنين هيکل نے عربستان سعودي کي شيعوں سے دشمني کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عربستان سعودي اختلافات و جنگ ميں اپنے اتحاديوں سے مدد ليتا ہے تاکہ اس کي نيابت ميں لڑ سکيں اوراس وقت يہ کام ال سعود کے ہتھکنڈوں کے ذريعہ عراق ميں ايران کے خلاف انجام پارہا ہے ، يہاں پہ اھم ترين نکتہ عربستان کا خود بحرين ميں حاضر ہونا ہے اس بار ال سعود براہ راست جنگ ميں کود پڑي ہے ?

مصر کے معروف مصنف نے اطراف خليج فارس کے ممالک کي ايران دشمني پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : اطراف خليج فارس کي حکومتيں اسرائيل سے لڑنے کے بجائے ايران سے اختلاف کے درپہ ہيں اور صھيونيت سے دشمني کرنے کے بجائے شيعوں سے دشمني کررہي ہيں ?

انہوں نے اسرائيل کو شيطان بتاتے ہوئے کہا : افسوس عربي ممالک شيطان سے دشمني کے بجائے ايران سے دشمني ميں مصروف ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬