13 June 2011 - 16:24
News ID: 2887
فونت
نجف اشرف کے خطيب جمعہ :
رسا نيوز ايجنسي ـ نجف اشرف کے خطيب جمعہ نے اسلامي جمہوريہ ايران کے باني کو ايک زاھد انسان و عظيم مقدس عارف سے توصيف کيا ہے ?
امام خميني ايک زاھد انسان و عظيم عارف تھے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطيب جمعہ حجت الاسلام سيد « صدرالدين قبانچي » نے حسينيہ فاطميہ کبري ميں منعقدہ ايک تقريب ميں عراق ميں امن و استحکام کے قيام ميں آيت الله سيستاني کے کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جب آيت الله سيستاني معالجہ کے لئے لندن کا سفر کيا تھا تو اس وقت اس ملک کي حالت بحراني اور غير قابل تحمل تھي اور عراق خاص کر صوبہ نجف اشرف ميں نزاع ، قتل و غارت اور نا امني کا پہرا تھا ?

انہوں نے وضاحت کي : جب مرجع تقليد نجف اشرف سفر سے واپس ا?ئے تو اس کے بعد يہ تمام مشکلات و بحران ختم ہو گئي اور اس صوبہ ميں امن و استحکام حاکم ہو گيا ، اس طرح کہ سيکورٹي فورسيز کو اس صوبہ ميں بھيجا گيا تھا ان کو اپنے شہر واپس ہو جانا پڑا ?

حجت الاسلام قبانچي نے اپني تقرير ميں حضرت امام خميني (رہ) کي عظيم شخصيت کو بيان کرتے ہوئے وضاحت کي : امام خميني (رہ) ايک زاھد انسان و عظيم مقدس عارف تھے اور عالمي نظريات کے حامي تھے ?

نجف اشرف کے خطيب جمعہ نے امام خميني (رہ) کا گورباچوف کے لئے بھيجا خط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : امام خميني (رہ) نے سويت کے صدر کو اس ملک کے ٹوٹنے کے وقت خط لکھا تھا اور اس سے کہا تھا کہ مغرب پر انحصار کرنے سے باز رہے اور اس نظام کو بچانے کا تنہا راستہ اسلام کي طرف رغبت جانا ہے اور يہاں تک کہ سويت کے علماء کو قم ميں ا?نے کي دعوت بھي دي تھي ?

انہوں نے قوموں کے قيام کو امام خميني کے تفکر کا نتيجہ جانا اور تاکيد کي : قائد انقلاب اسلامي ايران قوموں کا خاص خيال رکھتے ہيں اور ان کا نظريہ ہے کہ يہ زمانہ عوام سے تعلق رکھتا ہے ، اور يہ بات اسلامي بيداري اور عربي قوم کے بھار سے تحقق پايا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬