19 June 2011 - 17:29
News ID: 2901
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے شعرائے کرام سے ملاقات ميں تاکيد کي : شعري مضامين کي رفعت دلوں کو روشن اورروحاني انقلاب برپا کرتي ہے ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے مقنولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي نے امير المومنين حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي ولادت با سعادت کے موقعے پر شعرائے کرام نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کي موجودگي ميں ايک نشست ميں اپنے اشعار پيش کئے? اشعار ميں اسلامي بيداري اور مذہبي و اخلاقي موضوعات خاص طور پر نماياں تھے?

اس موقعے پر قائد انقلاب اسلامي نے شعراء کے اندر موجود بے پناہ صلاحيتوں کو شعر و ادب کے پر شکوہ دور کي واپسي کي نويد قرار ديا اور فرمايا: مستقبل قريب ميں شعري ذوق رکھنے والے نوجوانوں کے اندر پختگي اور گہرائي پيدا ہونے کے ساتھ ہي ہم ملک ميں شعر و ادب کے چمن ميں نئي بہار کا مشاہدہ کريں گے?

قائد انقلاب اسلامي نے مذہبي اشعار کي وادي کو وہبي اور خداداد صلاحيتوں کي انتہائي سازگار جولان گاہ قرار ديا اور فرمايا : شعرا کے پاس اس وہبي نعمت کے شکر کا طريقہ ايسے اشعار کي تخليق ہے جو بہترين مضمون اور اقدار کے حامل ہوں اور در حقيقت الہي حقائق و معرفت کے حزانے اور پيکر کا درجہ رکھتے ہوں?

قائد انقلاب اسلامي نے مداحان اہلبيت پيغمبر عليہم السلام کو عوام اور نوجوانوں کي محفلوں ميں اخلاقي و عرفاني اشعار پيش کرنے کي سفارش کي اور فرمايا : مضامين کي رفعت دلوں کو روشن اور ان کے اندر روحاني انقلاب برپا کرتي ہے ساتھ ہي با معني اور پرمغز اشعار سامعين کے ذہن و فہم کو بھي بلندي عطا کرتے ہيں? لہذا ايسے اشعار پيش کرنا شعرائے کرام کي صنف کے فرائض ميں شامل ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے مناجات اور خالق يکتا سے راز و نياز کو بھي اشعار کے لئے بہترين زمين قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ مناجات کے لئے بہترين مضمون صحيفہ سجاديہ جيسي دعاؤں سےحاصل کيا جا سکتا ہے? اگر ملک کے با ذوق نوجوان شعراء ان مضامين سے انسيت پيدا کر ليں تو شعري تخليق ميں خاص جدت پيدا ہو جائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے حضرت امام حسين عليہ السلام کي دعائے عرفہ اور حضرت امام زين العابدين عليہ السلام کي دعائے ابو حمزہ ثمالي کو مناجات کے اشعار کے لئے بہترين مضامين اور زيارت جامعہ کبيرہ کو اہل بيت رسول عليہم السلام کے مناقب و فضائل کے لئے بہترين زمين قرار ديتے ہوئے فرمايا : مخاطب افراد کو متاثر کرنے کے سلسلے ميں ديني اشعار کے لئے زمين بہت وسيع ہے اور ايک اچھا شاعر قرآن و نہج البلاغہ ميں موجود اعلي اسلامي و توحيدي معارف سے اپنے مخاطب کي روح و جان کو معرفت کے جام سے سيراب کر سکتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ديني شعراء کو کسي حقيقت کے ہنرمندانہ بيان کے لئے ترکيبوں کي کيفيت، الفاظ کے انتخاب ميں جدت، ادبي اصولوں اور نزاکتوں کي رعايت کي سفارش کي اور انقلاب سے متعلق حقائق منجملہ مقدس دفاع کے سلسلے ميں شعر کہتے وقت خاص توجہ اور اہتمام کي ضرورت پر زور ديا?

آپ نے ديني اشعار کہنے والے شعراء کے باہمي روابط کي تقويت پر تاکيد کي اور فرمايا : آپ محب اہل بيت اور ديندار شعراء کو چاہئے کہ اپنے جوش و جذبے کو قائم رکھيں اور دائمي توجہ کے ساتھ اس وادي ميں اپنے قدموں ميں ثبات پيدا کريں جس کا ايک طريقہ شعرائے اہل بيت کا باہمي رابطہ ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فکري ميدان ميں مقدس دفاع اور اس سے منسلک مخلصانہ جذبات کے تسلسل کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا : شعراء ايسے امين افراد ہيں جنہيں اس اخلاص عمل اور روحانيت کي حفاظت کرتے ہوئے اسے دوسروں تک منتقل کرنا ہے، اس کے علاوہ "جانبازوں" ( مقدس دفاع کے دوران لڑتے ہوئے جسماني طور پر معذور ہو جانے والے مجاہدوں) کي وقتا فوقتا شہادت کے واقعات بھي اشعار کے لئے اچھا موضوع ہو سکتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے نوحوں ميں بھي سبق آموز اور اخلاقي مضامين باندھنے پر تاکيد فرمائي اور اسے ديني شعراء کا فريضہ قرار ديتے ہوئے فرمايا : نوحوں ميں واقعات کي فنکارانہ پيشکش کے ساتھ ہي اہل بيت عليہم السلام کي شخصيت اور عظمت کو بھي بيان کيا جا سکتا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬