21 June 2011 - 13:44
News ID: 2906
فونت
تحرير : سيد محمد جابر جوراسي
رسا نيوز ايجنسي ـ زہر پھيلتا ہے تو اپنے حدود اختيار ميں قيامت برپا کرديتا ہے يہ فساد پھيلاتا ہے اور زيادہ اثر ہو تو جان لے ليتا ہے? حاذق معالج زہر کے اثر کو روکنے کي تو کوشش کرتا ہي ہے ليکن اس کا پورا زور اس پر ہوتا ہے کہ اس کي بنياد کو کمزور کيا جائے ورنہ مرض کو جڑ سے ختم نہيں کيا جاسکتا کبھي کبھي زہريلا مادہ پہلے سے موجود ہوتا ہے ليکن جب اسے ايسے عنصر کي مدد مل جاتي ہے جو اسے قوي بنا دے تو يہ زہر بري طرح تباہي مچاديتا ہے ? يہي سب کچھ دنيا ميں دہشت گردي کے پھيلے ہوئے زہر کے سلسلہ ميں ہورہا ہے?
سيد محمد جابر جوراسي

کچھ عرصہ پہلے دنيا ميں طاقت کے دو بلاک تھے (1)سرمايہ دار بلاک (2) کميونزم بلاک، افسوسناک يہ ہے کہ باوجود دنيا کي دوسري بڑي آبادي ہونے کے دنيا ميں کسي مسلم طاقت کے بلاک کا وجود نہيں تھا? ايسے ميں مشيت ال?ہي سے مالا مال ايک آواز گونجي اور پوري دنيا پر چھا گئي '' لاشرقيہ ولا غربيہ'' اسلاميہ، اسلاميہ '' يہ ميزان عدالت ميں تلي ہوئي باني انقلاب اسلامي کي آواز تھي? مغرب و مشرق کي رسہ کشي کے درميان اس آواز کے وزن کو اس نے محسوس کيا جو کسي بلاک کي غلامي ميں نہيں تھا? ادھر دنيا کو ہڑپ لينے کي ہوڑ ميں مشرق و مغرب دونوں جان کي بازي لگائے ہوئے تھے، مغرب نے مسلم ملک فلسطين کو نگلا تو روس مسلم مالک افغانستان پر چڑھ دوڑا?

عياري کو بروئے کار لاتے ہوئے ، مغرب نے غيرت مسلم کو للکارا تاکہ عقل سے پيدل جذباتي مسلمانوں کے سہارے افغانستان ، مشرق کے قبضہ سے نکل کر مغرب کي جھولي ميں آجائے? دولت کي ريل پيل ہوئي? امريکہ ميں اسامہ سازي کي فيکٹري قائم ہوگئي? طالبان نے نعرہ? جہاد بلند کرديا اور پھر نتيجہ ميں افغانستان روس کے قبضہ سے نکل تو گيا ليکن امريکہ کي جھولي ميں نہ آسکا? اسامہ و طالبان کو احساس پيدا ہوچکا تھا کہ مسلم ملک کسي اور کے ہاتھ کيوں جائے?

مغرب کے اسلحوں کے ذريعے اسامہ کي سعودي عرب ميں اور طالبان کي پاکستان ميں تربيت ہوچکي تھي? اسامہ کو بے چيني تھي کہ سعودي عرب ( جزيرة العرب) کي سر زمين پر ناپاک امريکي فوجيوں کے قدم کيسے جمے تو طالبان نے مذہب کي دراندازي کے خلاف مغرب کے عطا کردہ اسلحوں کا رخ خود اپنے آقاؤں کے خلاف موڑ ديا? امريکہ نے سعودي عرب کے سہارے اسامہ و طالبان کو دہشت گرد تو پہلے ہي بناديا تھا? ليکن اسے يہ خيال بھي نہيں تھا کہ اس دہشت گردي کا رخ اس کي طرف ہوجائے گا?

ادھر لاشرقيہ ولاغربيہ ، اسلاميہ اسلاميہ کے نعروں کے ساتھ جب آيت اللہ العظمي? خميني کي قيات ميں اسلامي انقلاب کامياب ہوا تو امريکہ کو اپني دنيا پر اجارہ داري خطرہ ميں نظر آئي اور اس نے صدام کي پشت پر ہاتھ رکھ ديا جبکہ صدام اور اس وقت کا عراق کميونزم بلاک سے تعلق رکھنے والے تھے پھر بھي امريکي امداد کے سہارے صدام ايران کے اسلامي انقلاب کا گلا گھونٹنے پر کمر بستہ ہوگيا?

آٹھ سال تک خونريز جنگ ہوئي? اسلامي انقلاب تواللہ کي مدد اور اپني ہمت سے زندہ رہا ليکن عالمي پيمانہ پر مسلمانوں کو کمزور ي ہاتھ لگي? صدام کے معاملہ ميں بھي امريکہ کو منہ کي کھانا پڑي?صدام نے مضبوط ہونے کے ساتھ امريکہ کو آنکھ دکھانا شروع کردي?

ادھر اسامہ و طالبان کا بھي يہي ہوا کہ جب وہ مسلم ملک افغانستان سے روس کو کھديڑ نے ميں کامياب ہوئے تو انہيں گوارہ نہ ہوا کہ مسلم ممالک امريکہ کے قبضہ ميں رہيں? اور اب امريکہ نے جن کي پرورش مجاہدوں کي حيثيت سے کي تھي وہ اس کي مخالفت کے سبب '' دہشت گرد'' بن گئے?

اسلام نام تو تھا ليکن شعور اسلامي تھا نہيں لہ?ذا وہ واقعي دہشت گرد بن گئے? اور وہ سب کيا جو تعليمات اسلامي کے يکسر پرے تھا? مغرب کي غلط پاليسيوں نے دنيا ميں اتنے دہشت گرد پيدا کردے کہ بظاہر جن کا خاتمہ آسان نہيں?

يہ تو نہيں کہاجاسکتا کہ کلاًّ دہشت گردي کا وجود مغرب کي وجہ سے ہے اس لئے کہ قتل ہابيل ہي سے تاريخ ميں دہشت گردي کا سراغ ملتا ہے? البتہ ان موجود دہشت گردوں کو حيات نو مغرب کي غلط پاليسي سے ملي? دنيا کي عجيب صورت حال ہے کہ دہشت گردي کے فروغ کے راستے بھي کھولے جارہے ہيں اور عالمي پيمانہ پر دہشت گردي سے جنگ کرنے کے معاہدے بھي ہورہے ہيں ظاہر ہے دونوں باتيں يکجا نہيں ہوسکتيں?

اسي دوہري پاليسي کا شکار بن کر پڑوسي ملک اس وقت تباہي کے دہانے پر ہے اور افسوس يہ ہے کہ ہمارا ملک بھي اسي روش پر چل رہا ہے? ايودھيا ميں بابري مسجد کے انہدام کے بعد پورے ملک بالخصوص ممبئي ميں زبردست فسا د ہوا? اقليتوں کو بري طرح کچلا اور تاراج کيا گيا? اس ظلم و بربريت کي کوکھ سے داؤد ابراہيم جيسے دہشت گرد پيدا ہوئے? جن کے خاتمہ کي جانب تو حکومت کي توجہ ہے ليکن اس طريقہ? کار کو ختم کرنے کي جانب دھيان نہيں ہے?

جو اسامہ جيسوں کو بڑھاوا ديتاہے اور داؤد ابراہيم جيسوں کو جامعہ? وجود پہناتا ہے ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو عوامي ہمدردي ملنا فطري ہے? اسي کے سبب ايک زمانہ ميں صدام اور ماضي قريب ميں اسامہ بن لادن کو ہيرو کا درجہ حاصل ہوگيا? اور ان تشدد کو ہوا دينے والے عناصر کي ہمدردي ميں بعض دانش ور تک اٹھ کھڑے ہويء حالانکہ '' اسامہ سازي کے زہر سے اسامہ نوازي کا زہر'' اپني ہلاکت خيزي ميں کچھ کم نہيں ہے ?

اس کي بھي ايک وجہ ہے کہ جو اسامہ نوازي کے مرتکب ہوئے ہيں ان کے سامنے دہشت گردي سے پاک نمونہ? عمل نہيں ہيں اور جو ہيں بھي ان پر ايک ايسا الزام ہے جو اب تک ناقابل معافي سمجھا جاتا رہا ہے وہ '' شيعيت کا يا شيعيت نوازي'' کا الزام ہے? ورنہ ايران کے پاسداران اسلام، لبنان، کے حزب اللہ اور فلسطين کے حماس کو نظر انداز نہ کيا جاتا? جنہوں نے دہشت گردي سے دوري بنائے رکھنے کے ساتھ ظلم کے خلاف موثر مزاحمت کي شاندار مثاليں قائم کي ہيں?

جب تک دنيا بڑي طاقتوں کے بہلاوے ميں رہے گي? تشدد کے سلسلے ميں دوہرے معيار کو تسليم کرتي رہے گي? اس وقت تک دنيا سے دہشت گردي کے خاتمہ کا سوال نہيں، لہ?ذا دنيا کو قتل
و غارت گري سے بچانے کے لئے ضروري ہے کہ '' اسامہ سازي و اسامہ نوازي'' کے زہرسے پہلے خود بچا جائے?
زندہ وجود

وہ وجود زندگي پاجاتے ہيں جن کي لائي ہوئي تحريکيں زندہ رہتي ہيں? آج سے 22 سال قبل 4 جون کو 1989ئ کو بنيان گزار جمہوري اسلامي ايران آيت اللہ العظمي? خميني کي رحلت کا اعلان ہوا تھا، ليکن آج بھي وہ زندہ ہيں اس لئے کہ ان کي لائي ہوئي تحريک زندہ ہے? انہوں نے دبے کچلے عوام کو استبداد کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا سليقہ سکھايا تھا? انہوں نے دہشت گردوں کے برخلاف ايک مثال قائم کردي تھي کہ
کافر ہے تو شمشير پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تيغ بھي لڑتا ہے سپاہي

انہوں نے تشدد سے پاک انقلاب اسلامي کے ذريعہ دنيا کو جھنجھوڑا اور خود بظاہر موت کي نيند سوگئے? ايسي نيند جو دنيا کي بيداري اور خود ان کي زندگي کي علامت ہے، تيونس، مصر، ليبيا، يمن و بحرين کا انقلاب دنيا کي بيداري کا اور ان کي ياد ميں سالانہ پر حشمت پروگرام ان کي زندگي کا ثبوت ہيں? معبود سے دعا ہے کہ وہ ہميں اس بيداري کے سہارے عالمي انقلاب اسلامي کي چوکھٹ پر پہنچائے? اور ہمارا شمار انصار امام زمانہ ميں فرمائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬