23 June 2011 - 18:33
News ID: 2922
فونت
رہبرمعظم انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے مسلح افواج کے علمي جہاد اور دفاعي اقتدار کي نمائشگاہ کا جائزہ ليتے ہوئے کہا کہ ايران ميں ہتھياروں کي پيداوار کا مقصد صرف دفاعي ہے ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سا ئٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي اور مسلح افواج کے کمانڈر انچيف حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج ساڑھے چھ گھنٹے تک علمي جہاد اور دفاعي اقتدار کي نمائشگاہ ميں مسلح افواج کے تحقيقاتي نتائج کا قريب سے معاينہ کيا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے نمائشگاہ ميں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے شہداء کے يادگار مقام پر دفاع مقدس کے شہيدوں کو خراج تحسين پيش کيا اور ان کے درجات کي بلندي کے لئے فاتحہ خواني کي اور دعا فرمائي?

اس نمائشگاہ ميں وزارت دفاع، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي ، پوليس اور فوج نے فضا سے ليکر سمندر کي تہہ تک تين سو سے زائد سائنس و ٹيکنالوجي اور دفاعي وسائل پر مشتمل محصولات کو پيش کياتھا?

سائنس و ٹيکنالوجي اور دفاعي محصولات ميں اينٹي ايئرکرافٹ، فوجي طيارے، ہيلي کاپٹر اور بغير پائلٹ کے جہاز، سطح سمندر اور آبدوزجنگي کشتياں، مختلف قسم کے دو بعدي اور سہ بعدي پيشرفتہ راڈار، ارتباطات کے پيشرفتہ وسائل،اليکٹرانک جنگ کے آلات اور اليکٹرانک جنگ کامقابلہ کرنے کےوسائل، سائبري جنگ کے وسائل، پيشرفتہ وسائل کي مختلف اقسام کے نمونے اور دفاعي طبي محصولات اس نمائشگاہ کے اصلي حصوں ميں شامل تھے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي اور مسلح افواج کے کمانڈر انچيف نے پيشرفتہ فوجي گاڑيوں کي ساخت و بناوٹ، ريگستان ميں چلنے والي گاڑيوں کي ساخت، مختلف زرہي گاڑيوں اورٹينکوں کي ساخت اور زمين سے ہوا ، ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمين پر مار کرنے والے آٹوميٹک مختلف ميزائلز سسٹم ميں ارتقا سے متعلق مسلح افواج کي صلاحيتوں اور توانائيوں کا قريب سےمشاہدہ کيا?

اسي طرح اس نمائشگاہ ميں باصلاحيت رضاکارجوانوں نے ليزر ، آبدوز کشتيوں اور نينو آنٹينا کے شعبوں ميں اپني توانائي کو پيش کيا تھا?

اس نمائشگاہ ميں انفارميشن ٹيکنالوجي کے شعبہ ميں گوناگوں تحقيقات، مطمئن اليکٹرانک اسناد کے صدور، سرحدوں، شاہراہوں اور سڑکوں کو کنٹرول کرنے کے اليکٹرانک وسائل کو بھي پيش کيا گيا تھا?

نمائشگاہ کے ايک حصہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کي ميزائل توانائي کے بارے ميں تحقيقات و ريسرچ کو بھي پيش کيا گيا تھا?

نمائشگاہ کے اس حصے ميں زمين سے زمين پر2000 کلو ميٹرکے فاصلے تک مار کرنے والے سجيل ميزائل، 750 کلو ميٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے قيام ميزائل اور مختلف فاصلوں تک ہدف کو نشانہ بنانے والےفاتح ميزائل کي مختلف اقسام کو پيش کيا گيا تھا?

مائع اور جامد ايندھن کے ذريعہ چلنے والے مختلف بيلسٹک ميزائل،اينٹي ايئرکرافٹ ميزائل، آبدوز ميزائل اور کشتياں تباہ کرنے والے ميزائل نمائشگاہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي ميزائل شعبہ ميں توانائي کا مظہر تھے?

اس نمائشگاہ ميں سيٹلائٹ لے جانے والے ميزائل اور سيٹلائٹ کو بھي پيش کيا گيا تھا?

اس نمائشگاہ ميں سيٹلائٹ لے جانے والے سفير، اميد اور رصد ميزائل، مستقبل کے منصوبے اور تجربہ گاہوں اور فضائي سسٹمزکو بھي پيش کيا گيا تھا?

نمائشگاہ ميں پيش کئے گئے تمام علمي تحقيقاتي نتائج، مسلح افواج کے تحقيقاتي مراکز ميں ممتاز ايراني ماہرين ، سائنسدانوں، يونيورسٹيوں کےريسرچ اسکالروں اور دانش بنيان ادارے کے تعاون سے يش کئے گئے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے مسلح افواج کے دفاعي اقتدار اور علمي جہاد پر مشتمل نتائج کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس عمدہ اور پيشرفتہ تحقيقات پر مشتمل نمائشگاہ کے انعقاد کا اہتمام کرنے والے افراد کا شکريہ ادا کيا اور نئي پيداوار کے لئے ان کي تحقيقات کو بنيادي محور قرارديتے ہوئے فرمايا: مسلح افواج کے تحقيقاتي مراکز کو قدرت، تيزي اور دقت کے ساتھ اپني جد وجہد کو آگے کي سمت جاري رکھنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے مسلح افواج ميں متعدد اور مختلف تحقيقاتي مراکز کو مفيد اور مؤثر قرارديتے ہوئے فرمايا: تحقيقاتي مراکز کے کام ايکدوسرے کي تکميل کا باعث بننے چاہييں تاکہ ايکدوسرے کے موازي اورمد مقابل کام نہ ہوں اورمادي وانساني وسائل کو ضائع ہونے سے بچايا جاسکے ?

رہبر معظم انقلاب اسلامي اور مسلح افواج کے کمانڈر انچيف نےفرمايا:تحقيقات ميں صرف محوري محصول کو مدنظر نہيں رکھنا چاہيے بلکہ تحقيقاتي مراکز کوعلم و ٹيکنالوجي کي سطح کو بھي بلند کرنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے مسلح افواج کے تحقيقاتي مراکز کي تقويت اور اسي طرح ماہرين و محققين کي حمايت پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: تحقيقاتي مراکز کو اپنے ضوابط اور قانون کے دائرے ميں رہ کر يونيورسٹيوں کے ساتھ علمي تعاون برقراررکھنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: اسلامي جمہوريہ ايران ميں ہتھياروں کي پيداوار کا مقصد صرف دفاعي اورمنہ زور اور دشمن طاقتوں کے مقابلے کے لئےہےجبکہ مغربي ممالک ميں ہتھياروں کي پيداوار کا مقصد ہتھياروں کي کمپنيوں اور کارخانوں کے مالکوں کي تجارت اور ثورت ميں اضافہ کرنا ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے اختتام ميں تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: مسلح افواج ميں ہمت اور تلاش کا جو سلسلہ جاري ہے اس کي وجہ سے دشمن کي پابندياں غير مؤثراور ان کا نقصان و ضرر خود دشمن کو ہي پہنچےگا?

دفاعي اقتدار اور علمي جہاد کے نتائج پر مشتمل نمائشگاہ ميں حاضرين نےنماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي کي امامت ميں ادا کي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬