23 June 2011 - 15:23
News ID: 2923
فونت
شيعہ علماء کونسل :
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا سيد ظفرعباس تقوي نے ملت جعفريہ کے نوجوانوں کي ٹارگٹ کلنگ پر سخت تشويش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے دہشت گردوں کي گرفتاري کا مطالبہ کيا ?
کراچي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا سيد ظفرعباس تقوي نے کراچي پريس کلب ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھشت گردي کے خلاف احتجاجي سلسلے کے اغاز کي خبر دي ?

مولانا سيد ظفر عباس تقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ گزشتہ ايک سال سے جاري ٹارگٹ کلنگ کے دوران ہزاروں معصوم افراد کو موت کے گھاٹ اتارديا گيا ہے تاکيد کي کہ دہشت گردي نے شہر کے امن وامان کو تباہ کر ديا ہے اورعوام اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کرتي نظر آتي ہے?

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملک ميں امنيت کے فقدان سے لوگوں ميں بے چيني پائي جاتي ہے کہا کہ پارہ چنار ميں لوگوں کا محاصرہ ، کوئٹہ ميں مقتدر افراد کو شہادت اور فرقہ پرست ٹولے کي مکمل آزادي نے عوام کا سکون چھين ليا ہے ?

انہوں نے عوامي جزبات کي عکاسي کرتے ہوئے کہا کہ يہ دہشت گرد کون لوگ ہيں اور اس قتل وغارت گري کے مقاصد کيا ہيں اور ان کي پشت پر کون سي قوتيں کارفرماہيں تاکيد کي کہ حکومت عوام کے ان سوالات کا جواب دينے سے قاصر ہے جو حکومت کي کارکردگي پرايک سواليہ نشان ہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے اس وقت پورا ملک دہشت گردوں کے مکمل اختيار ميں ہے بيان کيا کہ جو ادارے قوم کے تحفظ کيلئے بنائے گئے تھے اب ان کي گوليوں سے بھي عوام محفوظ نہيں رہي ?

قابل ذکر ہے کہ اس پريس کانفرنس ميں مولانا جعفر سبحاني، مولانا شبير حسن ميثمي، مولانا شہر يار رضا اور مولانا حسن رضا بھي موجود تھے?



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬