26 June 2011 - 15:32
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2934
فونت
رھبرمعظم انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي – رھبرمعظم انقلاب اسلامي نے پاکستاني صدرجمھوريہ آصف علي زرداري سے ملاقات ميں پاکستاني عوام کے باھمي اتحاد کو امريکہ کے منحوس منصوبوں کي ناکامي کا ضامن بتايا ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے سنيچر کي شام پاکستان کے صدر آصف علي زرداري سے ملاقات ميں ايران اور پاکستان کے عوام کے ديرينہ ثقافتي اور مذہبي رشتوں کو دونوں ملکوں کے باہمي تعاون اور تعلقات کے زيادہ سے زيادہ فروغ کي بہترين زمين قرار ديا اور تمام شعبوں ميں تہران اسلام آباد تعلقات کي تقويت کي ضرورت پر زور ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے پاکستاني عوام کے اتحاد کو امريکيوں کے منحوس منصوبوں کي ناکامي کا ضامن قرار ديا اور فرمايا کہ امريکہ پاکستان ميں اختلاف کي آگ بھڑکا کر اپنے ناجائز مقاصد کي تکميل کرنا چاہتا ہے ليکن واشنگٹن کے ناپاک عزائم سے پاکستان کي عوام کي واقفيت امريکہ کي توسيع پسندي کے خلاف اس قوم کي بھرپور استقامت و پائيداري کا باعث بنے گي?

اس ملاقات ميں پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے قائد انقلاب اسلامي سے اپني ملاقات پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ پاکستان، ايران سے اپنے موجودہ تعلقات کو مزيد فروغ دينے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا?

پاکستاني صدر نے دونوں قوموں کے تعلقات کو قوي تاريخي و ثقافتي ہم آہنگي پر استوار قرار ديا اور کہا کہ ان تعلقات کا مستقبل انتہائي تابناک ہوگا?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬