28 June 2011 - 16:49
News ID: 2951
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان:
رسا نيوزايجسني- حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا کہ اگر سرزمين پاکستان پر آئين کي عملداري ، عوام کے حقوق اور شہري آزاديوں کا تحفظ کيا جاتا تومعاشرے ميں عدل و انصاف کا بول بالا ہوتا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کراچي ٹارگٹ کلنگ کے شکارالطاف حسين ايڈووکيٹ اور نذرعباس ايڈووکيٹ کے آبائي گاؤں لہڑي کاکاں (چکوال) ميں انکے چہلم کے پروگرام ميں کثير مجمع اور شہداء کے لواحقين سے گفتگو کي ?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا کہ اگر سرزمين پاکستان پر آئين و قانون کي عملداري کو يقيني بنايا جاتا ، قاتل و مقتول اور ظالم و مظلوم ميں تميز کي جاتي ، عوام کے آئيني حقوق اور شہري آزاديوں کا تحفظ کيا جاتا، قاتلوں اور دہشت گردوں کي سزاؤں پر عمل درآمد ميں تاخير نہ ہوتي، معاشرے ميں عدل و انصاف کا بول بالا ہوتا تو پاکستان کي تقدير کے مالک اور قوت و طاقت کا اصلي سرچشمہ عوام دہشت گردي کے سانحات سے محفوظ رہتي اور ھم ہر روز بچوں کي يتيمي و خواتين کي بيوگي کے شاھد نہ ہوتے ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملک کے چپے چپے پر دھشت گردي نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور حکومت خاموش تماشائي بني ہوئي ہے تاکيد کي کہ بعض علاقوں ميں معزز، معصوم ، قانون پسند اور بزرگ شہريوں پر پوليس اور انتظاميہ کي طرف سے عرصہ حيات تنگ کيا جانا گويا دہشت گردوں کو کھلي چھوٹ اور دہشت گردي سے متاثرہ عوام کوظلم کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے ?

پاکستان کي اس عظيم شخصيت نے ان دونوں وکلاء کے عزيز و اقارب اور پسماندگان سے تعزيت و ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کي سالميت و بقاء اور داخلي استحکام ميں ہماري جدوجہد کسي پر مخفي نہيں ?

انہوں نے اخر ميں کہا کہ ھم نے مسلکي ہم آہنگي کے فروغ اور مختلف مکاتب و مسالک کے مابين اتحاد و وحدت ايجاد کرنے ميں ہميشہ ہراول دستے کا کردار ادا کيا ہے اور اس راستے ميں اب تک سينکڑوں قيمتي جانوں کا نذرانہ پيش کيا گيا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬