19 September 2009 - 16:19
News ID: 297
فونت
رسا نیوز ایجنسی – لکھنو جمعة الوداع کی نماز کے بعد مساجد میں یوم القدس کے تحت احتجاجی مظاہرے اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا
یوم القدس کے موقع پر لکھنو میں صہیونیت کے خلاف مظاہرے۔ یوم القدس کے موقع پر لکھنو میں صہیونیت کے خلاف مظاہرے۔ یوم القدس کے موقع پر لکھنو میں صہیونیت کے خلاف مظاہرے۔ یوم القدس کے موقع پر لکھنو میں صہیونیت کے خلاف مظاہرے۔

 

یوم القدس کے موقع پر لکھنو میں صہیونیت کے خلاف مظاہرے ۔


رسا نیوز ایجنسی – لکھنو جمعة الوداع کی نماز کے بعد مساجد میں یوم القدس کے تحت احتجاجی مظاہرے اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق، لکھنو جمعة الوداع کی نماز کے بعد مساجد میں یوم القدس کے تحت احتجاجی مظاہرے اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا امام باڑہ آصفی میں بعد نماز جمعہ ایک مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ کو خطاب کرتے ہوۓ حجت الاسلام مولانا سید کلب جواد نے کہا مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لۓ متحد ہو کر احتجاج کرنا مسلمانوں کا ملی اور شرعی فریضہ ہے لہذا امت مسلمہ کو چاہۓ کہ امام خمینی ( رضوان اللہ ) کے ذریعہ رائج شدہ جمعة الوداع کو استعماری اور سہیونی و سامراجی طاقتوں کے خلاف متحد ہوکر یوم قدس منائیں ایک ارب سے زیادہ مسلمان متحد ہو کر جب آواز بلند کریں گے تو ظالم طاقتوں کو جھکنا پڑے گا ۔


کلب جواد نے کہا اس دن کو یوم القدس کہا جاتا ہے آج دنیا میں اسرائیل کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہودیوں سے دوستی کر لی جاۓ اور نصاری و عیسایوں سے دوستی ہونا چاہۓ یہ ہمارے بڑے ہمدرد ہیں انہوں نے ہمیں کبھی نقصان نہیں پہنچایا ہمارے دشمن تو یہ ہیں جنہوں نے اہل بیت کو اذیت دی ان کو ستایا وہ ہمارے دشمن ہیں یہودیوں سے کیا مطلب لیکن یہودی اپنا سب سے بڑا دشمن اگر سمجھتے ہیں تو مولاۓ کائنات حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کو ، مولا علی نے تن و تنہا خیبر کو فتح کیا تھا اور خیبر یہودیوں کا قلعہ تھا یہودیوں کو عام مسلمانوں سے اتنی دشمنی نہیں ہے جتنی مولا علی اور انکے ماننے والوں سے ہے ۔


انہوں کے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نادان ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ یہودی ہمارے دشمن نہیں ہیں سب سے بڑا دشمن اگر کوئی ہے وہ یہودی ہیں پوری تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو ہمارے کسی امام نے کبھی مسلمانوں کے خلاف یہودیوں یا عیسایوں سے مدد نہیں لی قرآن کا حکم ہے کہ " اے مومنوں دیکھو تمہیں حکم دیا جاتا ہے کہ یہودیوں اور عیسیوں کو اپنا دوست نہ سمجھنا اور نہ انکو اپنا سرپرست نہ بنانا کیونکہ یہ تمہارے دوست کبھی نہیں ہو سکتے یہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں " ۔


کلب جواد نے علی علیہ السلام کے قول کو یاد دلاتے ہوئے کہا حضرت علی علیہ السلام نے کہا تھا کہ یہ یہودی جو اس وقت در بدر پھر رہے ہیں ان کی حکومت قائم ہو گی اور مسلمان حکمران ان سے ٹکرا ٹکرا کر شکست کھاتے رہیں گے اور جب سارے مسلمان متحد ہو کر ان کے خلاف حملہ کریں گے تب یہ فنا ہو جائیں گے ۔


انہوں نےکہا : پیشن گوئی بتا رہی ہے کہ جب تک سارے مسلمان متحد نہیں ہونگے اس وقت تک اسرائیل کا وجود ختم نہیں ہوگا لہذا اگر اسرائیل کا وجود ختم کرنا ہے تو سارے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا یہ بات مسلمانوں کو نہیں معلوم مگر یہودیوں کو معلوم ہے کیونکہ اسرائیل ہی کی کوشش ہے کہ مسلمان متحد نہ ہونے پائیں ۔


مولانا عازم زیدی نے اس جلسہ میں کہا : بیت المقدس صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مسئلہ ہے ۔


مولانا فضل الر حمن واعظی ٹیلے والی مسجد میں اپنے خطبہ میں دہشت گردی کی مزمت کرتے ہوۓ کہا کہ آج سب سے بڑے دہشت گرد امیریکہ اور اسرائیل ہیں ، یہ دونوں ممالک انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔


مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے در گاہ شاہ مینا میں اپنے جمعة الوداع کے خطبہ میں کہا کہ ہر مسلمان قبلہ اول بیت المقدس سے جڑا ہے لیکن صہیونی طاقتیں اس مقدس مقام کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہیں خالد رشید نے عرب ممالک سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر صہونیت کے قبضہ سے بیت المقدس کو آزاد کرائیں ۔


اس مظاہروں میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیل اور صہیونی ظلم کے خلاف اپنے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر لے کر اسرائیل و امریکا مردہ باد کے نارے لگا کر اپنا احتجاج درج کرایا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬