23 September 2009 - 16:47
News ID: 314
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے آیت الله مقتدایی سے ملاقات میں استقلال کی حفاظت اور طلاب کو ڈگری کے رجحانات سے دوری کی تاکید کی۔
آيت الله صافي گلپايگاني

 

 رسا نیوز ایجنسی کی حضرت آیت الله صافی‌ گلپایگانی کے اطلاع رسانی سائٹ کے  رپورٹ کے مطابق ، حوازات علمیہ کے جدید تعلیمی سال کے آغاز کے مناسبت پر حوازات علمیہ کے سربراہ آیت الله مقتدایی اور حوازات علمیہ قم کے ناظموں نے مراجع تقلید حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی سے ملاقات کی ۔   


اس ملاقات میں حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے آج کل بین الاقوامی مقام پر حوازات علمیہ لوگوں کے لئے خاص کر مسلمانوں کے لیئے مقام توجہ ہے اور سب لوگ بہت ہی انہماک کے ساتھ  حوازات علمیہ کے مسائل کی پیروی کر تے ہیں ، انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس زمانہ میں روز بروز نئی قسم کی ارتباتی آلات پھیلتے جا رہے ہیں ، حوازات علمیہ کو بھی چاہیئے ان آلات سے استفادہ کرے تاکہ ضرورت مند افراد تک ان کا جواب پہونچ جائے ۔


انہوں نے دوبارہ حوازات علمیہ کے استقلال کی حفاظت اور پرانے طریقہ کو قائم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : آج کل حوازات علمیہ میں سب سے زیادہ معنویت و اخلاق کی ضرورت ہے ، استادوں کو چاہیئے کہ طالب علموں کی تهذیب و مسائل اخلاقی پر زیادہ توجہ دیں ۔


این مرجع تقلید با تأکید دوباره بر حفظ استقلال حوزه‌های علمیه و روش سنتی حوزه برای تحصیل اظهار داشت: آنچه امروز بیشتر از هر چیز برای حوزه‌ها لازم به نظر می‌رسد توجه به معنویت و اخلاق است و اساتید حوزه باید به تهذیب و مسائل اخلاقی طلاب توجه بیشتری کنند.


حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے حوزعلمیہ میں دروس اور اساتذہ کے انتخاب کرنے میں طلاب کی ازادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ حوزہ علمیہ کے امتیازات میں سے کہ شاگرد استاد کو منتخب کرنے میں مختار ہے کہ جس استاد کو پسند کرے اسکے اگے ذانو ادب تھ کرے.
  

اس مرجع تقلید نے یونیورسیٹیوں میں ڈگری کی جانب تمایل سے منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طلاب حوزہ علمیہ کو اس رجحان سے پرھیز کرتے ہوئے کہا : علم کا حصول فقط خداکے لئے ہو، اگر کوئی حوزہ علمیہ میں ڈگری کی غرض سے ائے اور اس فکروعقیدہ کے  ساتھ علم حاصل کرے توکاملا غلطی پر ہے .


حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے فرمایا : حوزہ علمیہ کا پرانا طریقہ یہ تھا کہ طلاب علوم دینیہ  احکام اور ایات و روایات اھل بیت(ع) کو سمجھنے کی غرض سے درس پڑھا کرتے تھے اور اسے اپنے لئے فضیلت محسوس کرتے تھے .


اس مرجع تقلید نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزات علمیه حضرت ولیعصر(عج) سے  متعلق ہیں اظھار فرمایا : تمام طلاب اور ذمہ دار افراد ان بزرگوار کی رضایت کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اسے دنیا کے تمام مناصب اور مقامات ہر فوقیت دیں اور سمجھیں کی ان جناب ھمارے اعمال پہ شاھد وناظر ہیں

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اخر میں حوزات علمیه کے مسولین اور ذمہ دار افراد کی زحمتوں اور خدمتوں کی قدردانی کی .


اس ملاقات کی ابتداء میں آیت الله مقتدایی نے حوزات علمیه کی مختصرا رپورٹ پیش کی اور اس کے کھلنے کی تاریخ سےاپ کو اگاہ کیا .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬