22 August 2011 - 15:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3155
فونت
آيت‌الله سبحاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت‌الله سبحاني نے اس بيان کے ساتھ کہ اسلام کي طاقت و قوت نماز جمعہ ميں پوشيدہ ہے کہا : خطيب جمعہ کا خطبہ مفيد و کارساز ہو ?
آيت ‌الله‌ جعفر سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت ‌الله‌ جعفر سبحاني مرجع تقليد نے رمضان کے مبارک مہينہ ميں قرا?ن کريم کے جلسہ تفسير ميں جو مجتمع آموزش عالي فقہ قم ايران ميں منعقد ہوئي کہا : اسلام کي طاقت و قوت نماز جمعہ ميں پوشيدہ ہے ?

سورہ جمعہ کي نويں ا?يہ کي وضاحت ميں بيان کر رہے تھے کہ نويں ا?يہ صرف وہ ا?يہ ہے جس ميں لفظ «جمعه» ذکر ہوا ہے قرا?ن مجيد کو فصاحت و بلاغت کا منبع جانا ہے اور وضاحت کي : جمعہ کلمہ جَمَعہ سے ليا گيا ہے جو سماج کي حکايت کرتا ہے ?

حضرت آيت‌الله سبحاني نے اس بيان کے ساتھ کہ يوم الجمعہ کا واقعہ اسلام کے قبل کي طرف پلٹتي ہے وضاحت کي : بعض لوگ کہتے ہيں کہ يہ اجتماع پيغمبر اکرم ‌(ص) کے مدينہ ميں ا?نے سے پہلے انصار کي طرف سے انجام پاتا تھا ?

انہوں نے ايک روايت کي بنا پر کہ انصار کہتے تھے سنيچر يھوديوں کے لئے اور اتوار نصارا کے لئے ہے ھم لوگوں کو بھي اپنے لئے ايک دن معين کرنا چاہيئے اور جمعہ کا دن معين کيا ہے اس حديث کو ضعيف جانا ہے اور کہا : عرب کے پاس رسول اللہ صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے رسالت پر مبعوث ہونے سے پہلے جمعہ تھا ?

مرجع تقليد نے اس بيان کے ساتھ کہ پيغمبر اکرم (ص) نہي ا?ئے ہيں کہ قوم کے تمام تقريب کو خراب کريں اظہار کيا : بعض تقريب حرام ہے جس کي تائيد پيغمبر اکرم (ص) نے نہي کي ? ليکن حضرت نے جس تقريب ميں قوم کا فائدہ تھا اس کي تائيد کي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬