03 November 2011 - 12:19
News ID: 3389
فونت
رسا نيوزايجنسي - کوئٹہ کے نزديک ايران سے واپس آنے والي زائرين کي دوبسوں پر خود کار اسلحہ سے فائرنگ اور راکٹوں کا نشانہ بنايا گيا ?
پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، کوئٹہ کے نواحي علاقہ ميں پوليس چيک پوسٹ شال کوٹ کے نزديک ايران سے واپس لوٹ رہے زائرين کي دو بسوں پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کر ديا ? تاھم زائرين ميں کسي کے زخمي ہونے کي خبر موصول نہي ہوئي ہے ?

زائرين کي دو نوں بسيں تفتان سے واپس کوئٹہ آ رہي تھيں کہ دہشت گردوں نے ان پر راکٹ مارے جو بسوں کے بہت قريب گزر گئے ، زائرين کے بيان مطابق ايک بس پر خود کار اسلحہ سے فائرنگ بھي گئي جس سے بس کو نقصان توپہنچا مگر تمام زائرين محفوط رہے ، دونوں بسوں ميں سوار زائرين کا تعلق کوہاٹ سے ہے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سکريٹري جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري اور ڈپٹي سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے اس وحشيانہ کاروائي کي پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان ميں ہونے والي دہشت گردي کا تسلسل اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کي صورت حال خراب کرنے کي سنگين سازش قرار ديا ہے ?

ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر سے جاري ہونے والي ايک بيان ميں ايم ڈبليو ايم کے قائدين نے کہا : يوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بلوچستان علاقہ ميں امن نہيں چاہتي اور اس نے دہشت گردوں اور قانون شکن عناصر کو مذموم کاروائيوں کي کھلي چھٹي دے رکھي ہے ?

انہوں نے اٹھائيس دسمبر کو نچاري امام بارگاہ کوئٹہ ميں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس ميں شامل ملک بھر کے شيعہ علمائے کرام اور مذہبي جماعتوں و تنظيموں کے مشترکہ اعلاميہ ميں دو ٹوک اعلان کي جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي : اگر دہشت گردي کي وارداتوں پر قابو نہ پايا گيا تو محرم الحرام کے جلوسوں اور عزادري کے ديگر پروگراموميں ملک بھر ميں بالعموم اور بلوچستان ميں بالخصوص حکومت سے کوئي تعاون نہيں کيا جائے گا ?

انہوں نے اس امر پر کہ زائرين کي ان دونوں بسوں کو ہزار گنجي سے ملحقہ شال کوٹ پوليس چيک پوست پر تقريباً ايک گھنٹہ روک کر اندھيرا پھيلنے کا انتظار کيا گيا حيرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : پوليس نے بسوں کا باقاعدہ روٹ کليئرکيا اور ساتھ ہي پوليس کي ايک وين اور ايک بکتر بند گاڑي بھي روانہ کي گئي ليکن راکٹ فائر ہوتے بکتر بند گاڑي اور وين موقع سے غائب ہو گئي ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوليس اور قانوں کے محافظين خود دہشت گردوں کي پشت پناہي کر رہے ہيں?

ايم ڈبليو ايم کے قائدين نے مزيد کہا : ملت تشيع اس صورت حال ميں حکومت پر کسي بھي صورت ميں اعتماد نہيں کر سکتي اور 20 نومبر کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬