10 November 2011 - 18:00
News ID: 3420
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے امام علي فوجي کيڈٹ يونيورسٹي ميں کيڈٹس کي گريجوئيشن اور حلف برداري کي تقريب ميں فرمايا : ايراني قوم جارحيت کا دنداں شکن جواب دے گي ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي نے اج جمعرات کو امام علي فوجي کيڈٹ يونيورسٹي ميں کيڈٹس کي گريجوئيشن اور حلف برداري کي تقريب سے خطاب ميں فرمايا : دشمنوں خاص طور پر امريکہ اور صيہوني حکومت کو يہ جان لينا چاہئے کہ ايران کے عوام کسي بھي ملک اور قوم پر جارحيت کے بارے ميں کبھي بھي نہيں سوچتے ليکن وہ ہر قسم کي جارحيت اور حتي دھمکيوں کا بھي ايسا دنداں شکن جواب ديں گے کہ جارحيت کا ارتکاب کرنے والے اندر سے بکھر جائيں گے?

قائد انقلاب اسلامي ايران نے فرمايا : ايران کي ثابت قدم قوم کوئي ايسي قوم نہيں ہے جو بيٹھي رہے اور ايسي مادي قوتوں کي جو اندر سے بالکل کھوکھلي ہيں دھمکيوں کا تماشا ديکھتي رہے?

آپ نے فرمايا : جس کسي کے بھي ذہن ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف جارحيت کا فطور پيدا ہو رہا ہے اسے ايران کي فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اور رضاکار فورس "بسيج" اور مجموعي طور پر ايران کي عظيم قوم کے آہني مکے اور منہ توڑ جواب سہنے کے لئے بھي تيار رہنا چاہئے?

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کے سپريم کمانڈر آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا : اسلامي جمہوري نظام کي ساخت قومي اتحاد اور قوم کے ہر فرد کے دلوں کا ايک دوسرے کے ساتھ دھڑکنا، يہ ساري خصوصيات ہي ايران کي سب سے مضبوط دفاعي طاقت ہيں اور اس مرحلے پر سب کا فريضہ ہے کہ وہ اس محکم اور غير متزلزل مجموعے اور نظام کي ساخت کي حفاظت کريں اور اسے پہلے سے بھي زيادہ مضبوط بنائيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ايران کي مسلح افواج منجملہ فوج کي دفاعي صلاحيتوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : ديانت، ايمان اور تقوي کے ساتھ مسلح افواج کي يہ دفاعي صلاحيتيں ايران کے عوام اور ملک کے لئے باعث افتخار ہيں اور ان کي حفاظت کي جاني چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے زور ديکر فرمايا کہ ايک ايسي دنيا ميں جہاں افسوس کہ قوموں اور ملکوں کے تعلقات طاقت اور ہتھياروں کي بنياد پر طے پاتے ہيں اور غنڈہ گردي پر يقين رکھنے والي طاقتيں کوشش کرتي ہيں کہ قوموں کي تقدير کا فيصلہ وہ اپني قدرت کے ذريعے ہي کريں، صرف وہي قوميں ہر طرح کي آفت اور جارحيت سے محفوظ رہيں گي جنہوں نے اپني دفاعي توانائيوں کو دنيا والوں پر ثابت کيا ہے?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬