30 September 2009 - 15:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 343
فونت
آيت‌الله صافي گلپايگاني:
رسا نيوز ايجنسي - حضرت آيت‌الله صافي گلپايگاني نے کہا : حکام فرصت کو غنيمت سمجھيں اور تبليغي کارکردگي کو عالمي سطح پر انجام ديں .
آيت‌الله صافي گلپايگاني


رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مرجع تقليدحضرت آيت‌الله لطف‌الله صافي گلپايگاني، نے گزشتہ روز توسعہ اسلامي ارگنائزيشن قم ، کے جنرل سکريٹري سے ملاقات ميں اس ارگنائزيشن کي کاکردگي کي قدرداني کرتے پوئے کہا :  توسعہ اسلام کے سلسلے ميں حوزہ علميہ اور ارگنائزيشن کي جانب سےملکي سطح پرجتنے کام انجام پارہے ہيں انبيا اور ائمه اطهار(ع) کي کارکردگي کے مانند ہے .


انہون نے کہا : اس لوگوں کوتعليم و ثقافت اهل بيت(ع) اور اخلاق اسلامي اشنا کرنا ، سنت حسنه امر به معروف و نهي از منکر کا احياء ، هدايت بشرکے اسباب فراھم کرنے اورانہيں حقيقي سعادت تک پہونچانے ميں مدد گار ثابت ہوگا.


انہوں نے اس ارگنائزيشن کي ثقافتي فعاليت کو عالمي پيمانہ پر انجام دينے کي ھدايت ديتے ہوئے کہا : اس کے بووجود کہ ديگر ممالک کے ساکنين کو اسلام کي جانب جذب کئے جانے کا مکمل زمينہ فراھم ھے مگر معارف انبياي الهي کا تبليغي کام بہت سارے ملک ميں بہت ضعيف رہا ہے اور يہ ارگنائزيشن اس کمي کو پورا کرے اور ملک کي سرحدوں سے باہر اپنا کام انجام دے  .

 
حضرت آيت‌الله صافي گلپايگاني نے کہا : اسلام دشمن عناصر نے سب سے زيادہ اپنا بجٹ اسلام کے خلاف تبليغ کرنے ميں صرف کيا ہے اور کر رہےہيں ، اس سلسلے ميں مزيد بجٹ اور مناسب وسائل کو فراھم کرکے تبليغ عالمي پيمانہ پر کي جائے .


تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬