23 November 2011 - 18:33
News ID: 3470
فونت
حوزہ کے بعض اھل قلم کي کوشش سے ؛
رسا نيوزايجنسي - خراسان رضوي ميں کتابوں کي تيرھويں نمائش ميں حوزہ علميہ قم کے بعض اھل قلم کا اثر کتاب « اسرائيل کس طرح مٹے گا » کا اجراء ہوا ?
اسرائيل کس طرح مٹے گا

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ واصول کے طالب علم ، حجت الاسلام محمد ابراهيم‌ نيا نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں صوبہ خراسان ميں کتابوں کي تيرھويں نمائش ميں اس کتاب کے اجراء کئے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : يہ اثر جو متعدد طلاب کي مشترکہ کاوش ہے کتابوں کي تيرھويں نمائش کے نرم جنگ کے شعبے ميں کتاب سال کے عنوان سے منتخب کي گئي ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : سات فصلوں پر مشتمل کتاب « اسرائيل کس طرح مٹے گا » ميں اسرا?ئيل کي نظرياتي خصوصيتوں ، منفرد نعمتوں ، جنايتوں اور اس قوم کے عذاب ، اس قوم کي بہ نسبت مسلمانوں کو قران کريم خبروں ، بني اسرائيل کا نقطہ ضعف اور اس قوم سے مقابلہ کے راستے تحرير کئے گئے ہيں ?

حجت الاسلام ابراهيم نيا نے اس کتاب ميں ايات قران کريم کے بيان کے نئے طريقے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھر ايت کے ضمن ميں موجودہ زمانے کي ضرورتوں کے تحت ترجمے کے ساتھ ساتھ اس ايت سے مربوط صھيونيت کي تصويريں اور صھيوني متفکرين کے نظريات بھي لائے گئے ہيں ?

حوزہ علميہ کے اس محقق نے بيان کيا: اس کتاب کے مطالب وعناوين امام خميني (ره) کے فتوے سے ماخوذ ہيں کہ اپ نے فرمايا : اسرائيل کو ضرور مٹ جانا چاھئے ، اپ کا يہ فتوي لازم الاجراء ہے اور اس ترک کرنا ديگر واجبات کي طرح ہے ?

انہوں نے ايات قران کريم کو تمام زمانے ميں قابل استفادہ ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : قران کريم نے ھر قوم سے زيادہ بني اسرائيل سے مسلمانوں کو ھوشيار کيا ہے ، وہ قوم جس نے منفرد نعمت خدا سے حاصل کي اور منفرد جنايتيں انجام ديں اور منفرد عذاب الھي کے شکار ہوئے ، لوگوں کے تصور کے برخلاف يہ قوم اس زمانے ميں ختم نہي ہوئي بلکہ صھيونيت کي شکل ميں اسي قوم کا بچا ہوا حصہ ہے جو اسلام کے خلاف اپني ضرب وجنايتيں انجام دے رہي ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ قران کريم نے بني اسرائيل کو مسلمانوں کا خطرناک ترين دشمن بتايا ہے کہا : مسلمانوں کو جس طرح ان سے مقابلہ کرنا چاھئے ويسے نہي کرتے ?

حجت الاسلام ابراهيم نيا نے ياد دہاني کي : کتاب « اسرائيل کس طرح مٹے گا » 180 صفحہ پر مشتمل مکمل طور سے رنگين اور تين ھزار جلدوں ميں ثقافت واسلامک گائڈنس مرکزي سنٹر صوبہ خراسان رضوي کي جانب سے منتشر کي گئي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬