03 October 2009 - 15:10
News ID: 354
فونت
نئے تعلیمی سال کے اغاز کے ساتھ :
رسا نیوز ایجنسی - ادارہ اواز بہار کےمنتظم نے ملک کے حوزات علمیہ کے دروس خارج کو نٹ پرآنلاین منتشر کئےجانےکی خبر دی .
نٹ پرآنلاین دروس خارج حوزه‌ ات علمیه کااغازانتشار


جواد جوادی ادارہ اواز بہار کےمنتظم نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں نئے تعلیمی سال کے اغاز کے ساتھ علماء ومراجع تقلید حوزه علمیه ایران اور نجف کے دروس خارج کو براہ راست منتشر کئےجانےسے باخبر کیا .


انہوں نے مزید کہا : اس وقت حوزه علمیه قم، مشهد و اهوازکے دروس خارج فقه و اصول نٹ پربراہ راست طور پرمنتشر کئے جارہے ہیں ، استفادہ کرنے والے افراد انٹرنٹ کے اس ایڈرس  http://www.eshia.ir/Default.html پر اسانی کے ساتھ ان دروس سے استفادہ کرسکتے ہیں  .


جوادی نے یاد دھانی کرائی : بعض دروس خارج کا براہ راست انتشار گزشتہ ھفتہ سے شروع ہوچکا ہے مگر اس ھفتے تمام دروس خارج سےبراہ راست استفادہ کیا جاسکے گا .


انہوں نے واضح طور پر کہا : اس وقت مراجع تقلید حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، حسین نوری همدانی و سیدموسی شبیری زنجانی، جوادی آملی کے دروس خارج فقه مسجد اعظم حرم مطهر حضرت معصومه(س) سے براہ راست طور پہ سنے جاسکتے ہیں .


ادارہ اواز بہار  کے منتظم نے دروس خارج کی اڈیو فائل اور متن کے رکارڈ روم کوسائٹ پر مزید اضافہ کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دروس خارج کو براہ راست منتشر کئے جانےکے علاوہ دو گھنٹے کے بعد اڈیو فائل اورایک دن کی تاخیر کے ساتھ اسکا متنی نسخہ سائٹ پر قرار دیا جائے گا .


انہوں نےدیگر ایات عظام کے دورس خارج کے سلسلے میں کہا : حضرت آیت الله سبحانی کا درس خارج فقه و اصول مدرسہ حجتیہ سےاور آیت الله مرتضی مقتدایی ، حوزہ علمیہ کے سربراہ کا درس خارج فقه ، مدرسه علمیه دارالشفاء سےبراہ راست نشر کیا جائے گا .


جوادی نے یاد دھانی کی : رواں سال میں حجت الاسلام حسینی قزوینی کے دروس فقه مقارن کی اڈیو فائل اس سائٹ پر قرار دی جاچکی ہے امید ہیکہ جلد ہی انکا درس بھی براہ راست سائٹ پر قرار دیا جائے گا.


انہوں نے دیگر شھروں کے دروس خارج کوبراہ راست نشر کئے جانے کے سلسلے میں کہا:  اس وقت اھواز سے آیت الله موسوی جزائری کا درس خارج فقه و اصول اور مشھد سے آیت الله مرتضوی، رضازاده، اشرفی شاهرودی و موسوی خلخالی کے دروس کی اڈیو فائل سائٹ پر قراردےدی گئی ہے ھم کوشش کررہے ہیں کہ اس سال کے اخر تک مشد مقدس کے دروس خارج کو براہ راست منتشر کرسکیں .


جوادی نے حوزه علمیه نجف کے دروس خارج کوبراہ راست نشر کئے جانے کےسلسلے میں کہا : اس وقت آیت الله ایراونی، بشیر نجفی اور حکیم کی اڈہو فائل نٹ پر موجود ہے جو ایک دن کی تاخیر کے ساتھ سائٹ پر ڈال دی جاتی ہے ، ٹکنیکل مشکلات کی بناء پر ھم ابھی تک وھاں کے دروس کو براہ راست نشر نہی کرسکے ہیں .


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬